صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 508
صحيح البخاری جلد ا ۵۰۸ - كتاب الصلوة فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ مُخَاطًا أَوْ بُصَاقًا أَوْ علیہ وسلم نے قبلہ کی دیوار پر رینٹھ یا تھوک یا کھنگار دیکھا نُخَامَةً فَحَكَهُ۔ تو اُسے کھرچ دیا۔ تشریح : تینتیسویں (۳۳) باب سے لے کر چوالیسویں (۴۴) باب تک آداب مسجد کا ذکر ہے جن میں سے ایک یہ ادب ہے کہ مسجد کی صفائی کے متعلق خاص اہتمام رکھا جائے اور اس میں تھوکا نہ جائے اور اگر رینٹھ وغیرہ دیکھے تو اس کو دور کر دے۔ نماز کا قیام و رکوع و سجود سب اسی مقصد کے لئے ہیں کہ انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت پیدا ہو۔ نماز میں نمازی کی حالت اس شخص کی سی ہوتی ہے جو بادشاہ کے دربار میں کھڑا کچھ عرض کر رہا ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں تھوکنا مقام تعظیم کے خلاف ہے۔ ثُمَّ أَخَذَ طَرَفَ رِدَائِهِ فَبَصَقَ فِيْهِ : کپڑے میں تھوکنے کی جو اجازت دی گئی ہے وہ لاچاری کی حالت ہے جیسے کھانسی سے بیمار بعض وقت مجبور ہو جاتا ہے۔ شارع اسلام نے استثنائی حالات میں سہولتیں دی ہیں۔ آپؐ نے انہیں کپڑے میں تھوک کر اور کپڑا لپیٹ کر بتلایا کہ یوں کیا جائے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ان اُمیوں کی عملی تربیت چھوٹی سے چھوٹی باتوں میں بھی فرمائی جیسے ایک مشفق محبت بھری ماں اپنے بچے کو سکھلاتی اور اُس کی تربیت کرتی ہے۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ - بَاب ٣٤ : حَبُّ الْمُخَاطِ بِالْحَصَى مِنَ الْمَسْجِدِ رینٹھ کو مسجد سے کنکری کے ساتھ گھر چ دینا وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِنْ وَطِئَتَ عَلَى قَذَرٍ اور حضرت ابن عباس نے کہا: اگر تم گیلی گندگی پر رَّطْبٍ فَاغْسِلْهُ وَإِنْ كَانَ يَابِسًا فَلَا ۔ پاؤں رکھو تو اُس کو دھولو اور اگر سوکھی ہو تو نہیں۔ ٤٠ - ٤٠٩ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ ۴۰۸-۴۰۹ : ہم سے موسیٰ بن اسمعیل نے بیان کیا، إِسْمَاعِيلَ قَالَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ کہا: ابراہیم بن سعد نے ہمیں بتلایا۔ کہا: ابن شہاب قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ نے حمید بن عبدالرحمن سے روایت کرتے ہوئے ہمیں عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ وَأَبَا سَعِيدٍ بتایا کہ حضرت ابو ہریرہ اور حضرت ابو سعید دونوں نے حَدَّثَاهُ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ انہیں بتلایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی وَسَلَّمَ رَأَى نُخَامَةً فِي جِدَارِ الْمَسْجِدِ دیوار پر کھنگار دیکھا تو آپ نے ایک کنکری لی اور فَتَنَاوَلَ حَصَاةً فَحَكَّهَا فَقَالَ إِذَا تَنَخَّمَ اُسے کھرچ دیا اور فرمایا: اگر تم میں سے کوئی کھنگارے