صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 312
صحيح البخاری جلد ا ۳۱۲ ۴- كتاب الوضوء قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا نے حضرت عائشہ سے سنا۔ نیز ہم سے مسدد نے عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بیان کیا، کہا : عبدالواحد نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں يَسَارٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْمَنِي نے کہا عمرو بن میمون نے سلیمان بن یسار سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔ کہا کہ میں نے يُصِيبُ الثَّوْبَ فَقَالَتْ كُنْتُ أَغْسِلُهُ حضرت عائشہ سے منی کے متعلق پوچھا جو کپڑے کو مِنْ ثَوْبِ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ لگ جاتی ہے تو انہوں نے کہا : میں اسے رسول اللہ وَسَلَّمَ فَيَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ وَأَثَرُ اے کے کپڑے سے دھو دیا کرتی تھی اور آپ نماز الْغَسْلِ فِي ثَوْبِهِ بُقَعُ الْمَاءِ۔ صلى الله عروسة۔ کو نکلتے اور دھونے کا نشان آپ کے کپڑے میں ہوتا۔ (یعنی) پانی کے دھبے۔ اطرافه ۲۲۹، ۲۳۱، ۲۳۲ تشريح : غَسْلُ الْمَنِي وَ فَرْكُهُ: باب ذکر میں بیان کرد مسلہ ایسا ہے جس کا ہرسلیم الفطرت انسان جو طہارت کو پسند کرتا ہے بالطبع پابند ہوتا ہے۔ سوائے ان کے جو نا پاک طبع ہوں۔ نفس مسئلہ کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن ایک امر جو امام بخاری کے طریقہ بحث و تمحیص اور استنباط پر روشنی ڈالتا ہے، اس کا ذکر کرنا ضروری معلوم ہوتا ہے۔ ایک ہی واقعہ مختلف راویوں سے نقل کیا ہے اور حضرت عائشہ سے سننے یا ان سے پوچھنے کے متعلق جو اختلاف تھا وہ دور کر دیا ہے اور اس ضمن میں دوسرا باب قائم کر کے ایک اور مسئلہ بھی بیان کیا ہے۔ یعنی اگر دھونے کا نشان رہے تو کچھ حرج نہیں، نماز پڑھ لے۔ حضرت عائشہ کے قول کے راوی سلیمان بن بیار ہیں۔ روایت نمبر ۲۲۹ میں ان کے یہ الفاظ ہیں: عَنْ عَائِشَةَ یعنی حضرت عائشہؓ سے مروی ہے۔ روایت نمبر ۲۳۰ میں دوروایتیں منقول ہیں۔ ایک میں سَمِعْتُ عَائِشَةَ یعنی میں نے حضرت عائشہ سے سنا اور دوسری میں ہے سَأَلْتُ عَائِشَةَ یعنی میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا۔ روایت ۲۳۱ میں ہے: قَالَتْ عَائِشَةُ یعنی حضرت عائشہ کہتی تھیں۔ روایت نمبر ۲۳۲ میں ہے: عن عَائِشَةَ یعنی حضرت عائشہ سے مروی ہے۔ امام بخاری نے اس روایت کو مختلف سندوں سے اس لئے نقل کیا ہے کہ امام احمد بن حنبل وغیرہ کا یہ خیال ہے کہ سلیمان نے حضرت عائشہ سے نہ خود پوچھا نہ خود سنا۔ بلکہ کسی عورت سے پوچھوایا۔ امام بخاری نے ان کے اس خیال کی تردید کی ہے اور امام مسلم نے بھی ان سے اتفاق کیا ہے کہ سلیمان نے حضرت عائشہ سے خود سنا۔ صحابہ ضروری مسائل کی تحقیق میں بے جا شرم و حیا نہیں کرتے تھے۔ آزاد قو میں تحقیق کے ضمن میں شرم وحیا کے جذبات کو معیوب نہیں سمجھتیں اور محکوم قوم کی ذہنیت اس کو جائے عار و شرم گردانتی ہے۔ آج سے سینکڑوں سے سینکڑوں برس پہلے بھی یہی حالت تھی اور اب بھی یہی ہے وہ قو میں جن کا ذہنی ارتقاء نمایاں ہوتا ہے، تحقیق واکتشاف کے دوران میں جنسین کے شرم وحیا کے سوال کو بالکل نظر انداز کر دیتی ہیں اور ان کے مقابل مغلوب قو میں بے جا شرم وحیا کا شکار ہو جاتی ہیں اور جنس اناث تو خطر ناک بیماریوں میں بھی مبتلا ہو کر اپنی حیا کے احساس پر غالب نہی غالب نہیں آسکتیں۔ صحابہ کے ذہنی ارتقاء کا مقابلہ کرتے ہوئے