صحیح بخاری (جلد اوّل)

Page 292 of 774

صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 292

صحيح البخاری جلد ا ۲۹۲ ۴- كتاب الوضوء موزے جرابیں وغیرہ پہننے کی حالت میں صبح کرنے کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ ایک مسلمان اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ میں تعمیل حکم کرتا ہوں ۔ اسلام جس کے معنی کامل فرمانبرداری کے ہیں، یہ تعلیم دیتا ہے کہ حکم بجالاتے وقت فرمانبرداری کی کوئی شق بھی نظر انداز نہ ہونے پائے ۔ اللہ تعالیٰ کی رخصتوں اور اجازتوں سے فائدہ اٹھانا بھی فرمانبرداری کا ایک جزء ہے۔ اور اس سے انکار کرنا در حقیقت اسلام کے مفہوم سے انحراف کرنا ہے۔ قبولیت نہ محض ایمان سے ہے اور نہ محض عمل سے، بلکہ فرمانبرداری کی روح قائم رکھنے سے، جس میں اپنے نفس کی مرضی کا دخل نہ ہو۔ اس لئے شریعت نے جہاں جہاں استثنائی حالات کو مد نظر رکھ کر تعلیم دی ہے۔ وہاں سہولت سے فائدہ اُٹھانا گو یا منشائے الہی کو پورا کرنا ہے اور اس کے بر خلاف عمل کرنا شریعت سے اپنے آپ کو بالاتر سمجھنا ہے۔ بَاب ٤٩ : إِذَا أَدْخَلَ رِجْلَيْهِ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ اگر اپنے دونوں پاؤں (موزوں میں ) داخل کرے جبکہ وہ دونوں پاک ہوں صلى الله ٢٠٦ : حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا ۲۰۶ : ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا: زکریا نے زَكَرِيَّاءُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ ہمیں بتلایا ۔ انہوں نے عامر سے، عامر نے عروہ بن الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيْهِ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ مغیرہ سے، عروہ نے اپنے باپ سے روایت کی۔ وہ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَهْوَيْتُ کہتے تھے میں نبی ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔ میں آگے بڑھ کر جھکا کہ آپ کے موزے اُتاروں لِأَنْزِعَ خُفَّيْهِ فَقَالَ دَعْهُمَا فَإِنِّي تو آپ نے فرمایا: انہیں رہنے دو کیونکہ میں نے ان کو أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا ۔ باوضو پہنا تھا۔ آپ نے ان پر مسح کیا۔ اطرافه ۱۸۲، ۲۰۳، ۳۶۳، ۳۸۸، ۲۹۱۸ ، ٤٤۲۱، ٥٧٩٨، ٥٧٩٩ تشریح : إِذَا أَدْخَلَ رِجْلَيْهِ وَهُمَا طَاهِرَتَانِ: یہ مسلہ بی یہ مسئلہ بھی تقریباً متفق علیہ ہے کہ باوضو ہونے کی حالت میں اگر موزے وغیرہ پہنے جائیں تو ان پر مسح کرنا جائز ہوگا ۔ هُمَا طَاهِرَ تَانِ سے شرعی طہارت یعنی وضو ہی مراد ہے؛ نہ کہ محض ان کا دھونا۔ اس مسئلہ میں ایک جزئی اختلاف ہے، جس کی بناء دراصل اس اختلافی مسئلہ پر ہے کہ آیا وضو میں اعضاء کو ترتیب سے دھونا ضروری ہے یا غیر ضروری۔ امام مالک اور امام شافعی ترتیب کو ضروری قرار دیتے ہیں۔ ( فتح الباری جزء اول صفحه ۴۰۴ ) اس لئے اگر پہلے پاؤں دھو کر موزے یا جرابیں پہنے ہوں تو وہ مسح جائز نہیں سمجھتے۔ مگر امام ابو حنیفہ طَاهِرَ تَانِ کے ظاہری الفاظ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کو جائز سمجھتے ہیں۔ حضر میں مسح کی حد ایک دن رات ہے اور سفر میں تین دن رات ۔ امام مالک اس مسئلہ میں اختلاف رکھتے ہیں۔ ان کے نزدیک جب موزے اتار موزے اتارے یا جنبی ہو تو پاؤں د ہو تو پاؤں دھوئے۔ ورنہ جب ۔ ورنہ جب تک چاہے موزوں پر مسح کرتا رہے۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے بداية المجتهد ۔ كتاب الوضوء۔ الباب الثاني في مسح الخفين المسئلة الخامسة في التوقيت )