صحیح بخاری (جلد اوّل)

Page 228 of 774

صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 228

صحيح البخاري - جلد ) ۲۲۸ ۴ - كتاب الوضوء سے تشريح : التَّخْفِيفَ فِي الْوُضُوءِ : بعض لوگ جو دورکر نے پیٹتے ہی تو وسوسہ کی وجہ ے اعضاء اعضاء کو بار بار دھوتے ہیں۔ یہاں تک کہ امام تو نماز سے فارغ ہو جاتا ہے مگر ان کا وضو ختم نہیں ہوتا ۔ یہ دوسری ہدایت ہے وہمیوں کے لئے اور اس بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پیش کی گئی ہے۔ وُضُوءًا خَفِيفًا سے یہ مراد نہیں کہ ادھور اوضوء کرتے۔ بلکہ جلدی سے فارغ ہونا مراد ہے۔ يُخَفِّفُهُ عَمْرُو ويُقَلِّلُه۔ یعنی عمرو بن دینار بیان کرتے تھے کہ آپ نے اعضاء کو آہستہ آہستہ دھویا۔ زور سے نہیں ملا اور تین تین بار نہیں دھویا۔ بلکہ ایک ہی بار پر کفایت کی ۔ خاص حالت میں آپ نے ایسا کیا ہے اور ضرورت کے وقت مثلاً جب پانی کم ہو یا بدن پہلے ہی سے اچھی طرح صاف ہو یا وقت تنگ ہو تو ایک بار دھونے پر اکتفا کیا جا سکتا ہے۔ فَنَامَ حَتَّى نَفَخَ نَفَح کا ترجمہ خراٹے لینے لگے، صحیح نہیں۔ بلکہ ہلکی سی نیند یا اونگھ میں بعض وقت جو سانس گہری ہو جاتی ہے اس کو نفخ کہتے ہیں۔ جس میں ایک خفیف سی ربودگی طاری ہوتی ہے اور منہ سے پھونک نکل جاتی ہے۔ جس سے انسان بسا اوقات چونک پڑتا ہے۔ ایسی حالت میں بعض وقت ہوش بھی قائم ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں انبیاء کی حالت ذکر الہی میں دائمی استغراق کی وجہ سے بالکل نرالی ہوتی ہے۔ نیند کی حالت میں بھی وہ غافل نہیں ہوتے ۔ اسی وجہ سے سفیان بن عیینہ نے عمر و بن دینار سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ آپ کی آنکھ تو سوتی تھی مگر دل نہیں ہوتا تھا ؟ تو انہوں نے جواب میں انکار نہیں کیا، بلکہ تائید کی اور بتلایا کہ اسی قلبی کیفیت کی وجہ سے انبیاء کی رویا بھی وحی کی ایک تجلی ہوتی ہے جس سے وہ ایک لمحہ کے لئے بھی خالی نہیں ہوتے۔ اسی وجہ سے حضرت ابراہیم نے خواب کو قطعی حکم سمجھا۔ یہ بات دوسروں کو حاصل نہیں ہوتی ۔ اس لئے ان کو اس خاص حالت پر اپنی حالت کا قیاس نہیں کرنا چاہیے۔ اس حدیث سے ضمنا یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ نیند فی ذاتہ ناقض وضو نہیں بلکہ در حقیقت وضو ٹوٹنے کا اصل سبب وہ غفلت ہے جس کی وجہ سے سونے والا نہیں جانتا کہ حدث کی حالت پیدا ہوئی ہے یا نہیں۔ بَاب ٦ : إِسْبَاغُ الْوُضُوْءِ وضو پورے طور پر کرنا وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ إِسْبَاغُ الْوُضُوْءِ اور حضرت ابن عمر نے بھی کہا: پورے طور پر وضوء الْإِنْقَاءُ۔ کرنے کے یہ معنی ہیں کہ اچھی طرح صاف کیا جائے ۔ ۱۳۹ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ :۱۳۹: ہم سے عبد اللہ بن مسلمہ نے بیان کیا۔ عَنْ مَالِكِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ انہوں نے مالک سے، مالک نے موسی بن عقبہ سے، موسیٰ نے گریب سے، جو کہ حضرت ابن عباس کے كُرَيْبٍ مُّوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَسَامَةَ بْنِ (آزاد کردہ) غلام تھے۔ انہوں نے حضرت اسامہ