صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 204
صحيح البخاری جلد ) ۲۰۴ ٣- كتاب العلم اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْحَمُ اللهُ مُوسَى ﷺ نے فرمایا: اللہ موسیٰ پر رحم کرے ہم تو چاہتے تھے لَوَدِدْنَا لَوْ صَبَرَ حَتَّى يُقَصَّ عَلَيْنَا مِنْ که کاش وہ صبر کرتے تا اُن دونوں کا حال ہم سے بیان کر دیا جاتا۔أَمْرِهِما۔اطرافه ٧٤، ٧٨ ۲۲٦٧، ۲۷۲۸، ۳۲۷۸، ۳۴۰۰، ٣٤۰۱، ٤٧٢٥، ٤٧٢٦، تشریح: ٤٧٢٧ ٦٦٧٢، ٧٤٧٨ يَكِلُ الْعِلْمَ إِلى اللهِ تَعَالَى : یہ حدیث مختصر طور پر اس سے پہلے بھی گزر چکی ہے۔روایت نمبر ۷۴، ۷۸ میں حضرت ابن عباس اور حضرت بن قین کے جھگڑے کا ذکر ہے اور اس میں موضوع نزاع حضرت موسیٰ کے ساتھی ہیں۔آیا وہ خضر تھے یا کوئی اور۔روایت نمبر ۱۲۲ میں سعید بن جبیر حضرت ابن عباس سے ذکر کرتے ہیں کہ نوف بکالی کا یہ خیال ہے کہ موسیٰ جس کا واقعہ خضر کے ساتھ ہوا، وہ بنی اسرائیل کے موسیٰ انہیں تھے کوئی اور تھے اور دونوں اختلافات کا حل حضرت ابی بن کعب کی روایت سے کیا گیا ہے۔اس روایت میں یہ ہے کہ حضرت ابن عباس نے حضرت ابی بن کعب کو جو اس وقت ان کے پاس سے گزر رہے تھے، بلایا اور پوچھا اور یہ روایت بیان کرتے ہوئے حضرت ابن عباس نے حضرت ابی بن کعب کا حوالہ دیا۔یعنی حضرت ابی نے ہم سے بیان کیا۔امام ابن حجر اس سے استدلال کرتے ہیں کہ یہ دو جدا جدا واقعات ہیں۔(فتح الباری جزء اول صفحہ ۲۸۹) حضرت حر بن قیس کا اختلاف حضرت ابن عباس سے ہے اور سعید بن جبیر کا اختلاف نوف بکالی سے ہے۔لیکن ایک بات قابل غور ہے اور وہ یہ کہ روایت ۷۸۷۴ میں حضرت ابی ابن کعب واقعہ بیان کرتے ہوئے مُوسى النَّبِی نہیں کہتے اور جب حضرت ابن عباس ان کا حوالہ دے کر واقعہ بیان کرتے ہیں تو مُوسَى النَّبِی کہتے ہیں۔یہ اس لئے وضاحت کی کہ سعید بن جبیر کا سوال حضرت ابن عباس سے موسیٰ نبی کے متعلق تھا جیسا کہ روایت نمبر ۷۸۷۴ کے یہ الفاظ دلالت کرتے ہیں: الَّذِي سَأَلَ السَّبِيْلَ إلى لقبه۔دوسرا امر قابل غور یہ ہے کہ سابقہ روایتوں میں حضرت ابی بن کعب کی طرف یہ الفاظ منسوب نہیں کئے گئے : فَعَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِذْ لَمْ يَرَةِ الْعِلْمَ إِلى اللهِ۔ہو سکتا ہے کہ اس موقع پر سعید بن جبیر سے واقعہ بیان کرتے ہوئے حضرت ابن عباس نے یہ الفاظ کہے ہوں اور عبید اللہ بن عبداللہ نے حضرت ابن عباس کا جھگڑا بیان کرتے ہوئے اُبی کے یہ الفاظ نہ سنے ہوں یا سنے ہوں اور بھول گئے۔تیسرا امر قابل غور یہ ہے کہ عبید اللہ کی دونوں روایتوں میں یہ الفاظ ہیں۔هَلْ تَعْلَمُ أَحَدًا أَعْلَمَ مِنكَ اور سعید بن جبیر کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: آئی النَّاسِ أَعْلَمُ وہاں حضرت موسیٰ کا جواب نفی میں ہے اور یہاں ہے : اَنَا اَعْلَمُ۔چوتھا اور سب سے زیادہ قابل غور امر یہ ہے کہ راوی حضرت ابن عباس کی طرف یہ الفاظ منسوب کرتا ہے: وَكَانَ لِمُوْسَى وَفَتَاهُ عَجَبًا۔یعنی جب مچھلی سمندر میں چلی گئی تو حضرت موسیٰ اور یوشع دونوں کو تعجب ہوا۔حالانکہ مچھلی کے چلے جانے کے وقت ان کو علم بھی نہیں ہوا تھا۔علم تو انہیں اس وقت ہوا جب حضرت موسیٰ نے کھانا مانگا اور سابقہ روایتوں میں یہ الفاظ نہیں۔وہاں اس کو مختصر بیان کرتے ہوئے قرآن مجید کے بیان کی طرف اشارہ کیا ہے اور قرآن مجید میں بھی یہ ذکر اس طرح پر نہیں۔