صحیح بخاری (جلد اوّل)

Page 188 of 774

صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 188

صحيح البخاري - جلد ) ۱۸۸ ٣- كتاب العلم ابھارا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو بیت اللہ کے متعلق اس قدر غیرت ہے کہ اس نے بیت اللہ کی خاطر اہل مکہ کی باوجود ان کے مشرک ہونے کے نصرت کی تھی اور ان کے خون بچا لئے تھے۔ تم مسلمان ہو تمہیں اس کی حرمت کا پاس زیادہ ہونا چاہیے۔ فَجَاءَ رَجُلٌ مِّنْ أَهْلِ الْيَمَنِ: یہ حضرت ابوشاہ تھے ۔ قَالَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ : یہ حضرت عباس تھے۔ ۱۱۳ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ۱۱۳: ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو قَالَ سفیان نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: عمرو نے أَخْبَرَنِي وَهْبُ بْنُ مُنَبِّةٍ عَنْ أَخِيهِ قَالَ ہمیں بتلایا۔ کہا: وہب بن منبہ نے مجھے بتلایا۔ انہوں نے اپنے بھائی سے روایت کی کہ انہوں نے سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُوْلُ مَا مِنْ کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہ سے سنا وہ کہتے تھے : أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ في ﷺ کے صحابہ میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کے الله أَحَدٌ أَكْثَرَ حَدِيثًا عَنْهُ مِنِّي إِلَّا مَا كَانَ پاس مجھ سے زیادہ حدیثیں ہوں جو آپ سے مروی مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَإِنَّهُ كَانَ يَكْتُبُ ہوں ، سوائے ان حدیثوں کے جو حضرت عبداللہ بن عمرو روایت کیا کرتے تھے۔ (یعنی وہ زیادہ ہیں ) وَلَا أَكْتُبُ تَابَعَهُ مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ کیونکہ وہ لکھتے تھے اور میں لکھتا نہیں تھا۔ وہب کی أَبِي هُرَيْرَةَ۔ طرح معمر نے بھی یہی بیان کیا۔ معمر نے ہمام سے، ہمام نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی۔ حدیث نمبر ۱۱۳ لاکر یہ بتلایا ہے کہ سابقہ واقعہ تحریر شواذ میں سے نہ سمجھا جائے بلکہ صحابہ ایسے بھی تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو لکھ لیا کرتے تھے۔ جیسا کہ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص ۔ إِلَّا مَا كَانَ مِنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَمْرٍو : یہاں شارحین نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ اِلَّا مَا كَانَ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو کے الفاظ سے یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ ان کی حدیثیں حضرت !! حدیثیں حضرت ابوہریرہ کی حدیثوں سے زیادہ تھیں، جو واقعہ کے خلاف ہے۔ اس لئے انہوں نے الا کو منقطع قرار دیا اور یہ مراد لی ہے کہ حضرت ابو ہریرہ جہاں یہ فخر کرتے ہیں کہ صحابہ میں ان سے بڑھ کر کسی کے پاس حدیثیں نہیں۔ وہاں وہ اپنے نقص کا اظہار بھی کرتے ہیں اور وہ یہ کہ وہ لکھنا نہیں جانتے تھے اور حضرت عبداللہ بن عمرو کو اس وجہ سے اپنے اوپر فوقیت دیتے ہیں ۔ حضرت عبداللہ بن عمر دیتے ہیں ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو سے جو روایتیں کم بیان کی جاتی ہیں، امام ابن حجر نے اس کی دو وجہیں بیان کی ہیں۔ ایک یہ کہ وہ فتوحات کے بعد مصر میں چلے گئے تھے اور ان کو روایت کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا اور حضرت ابو ہریرہ مدینہ میں اس کام کے لئے وقف ہو چکے تھے اور ابن وہب نے حسن بن عمرو بن امیہ کا یہ قول جو نقل کیا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ کے پاس کوئی بات جو ہوئی تو وہ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنے گھر