صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 924
صحیح البخاری جلد ۱۶ ۹۲۴ ۹۷- كتاب التوحيد (Confession) کریں گے۔اس میں غالب کے اس شاعرانہ تخیل کا بھی جواب آگیا کہ پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر ناحق آدمی کوئی ہمارا دم تحریر بھی تھا؟ اس روز آدمی خود اقبال جرم کر رہا ہو گا۔قرآنِ کریم کا نظام عدل بڑا مضبوط ہے۔65 گواہیاں بھی ہوں گی اور Confession بھی۔( ترجمه قرآن کریم حضرت خلیفة المسیح الرابع، سورۃ لیس ، حاشیہ آیت ۶۶) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ” اس دن مجرموں پر اُن کے اعمال کی حقیقت ظاہر کرنے کے لیے الہی ریکارڈنگ مشین کی سوئی اُن کی زبان پر رکھ دی جائے گی اور زبان بولنا شروع کر دے گی کہ حضور فلاں دن اس نے خدا کو گالی دی۔فلاں دن اس نے نبیوں کو گالی دی۔فلاں دن اس نے اپنے ہمسائے کو گالی دی۔فلاں دن اس نے اپنی بیوی کو گالی دی۔فلاں دن اس نے حرام کا مال چکھا اور فلاں دن اس نے یہ یہ الزام لگایا۔غرض یہ سارے کا سارا ریکارڈ زبان بیان کرنا شروع کر دے گی۔پھر ہاتھوں پر سوئی رکھی جائے گی تو ہاتھ بولنا شروع کر دیں گے کہ فلاں دن اس نے فلاں کو مارا اور فلاں دن اس نے ان کا یوں مال اٹھایا۔پھر پاؤں بیان کرنا شروع کر دیں گے کہ فلاں رات کو فلاں کے گھر سیندھ لگانے کے لیے یا فلاں کا مال اُٹھانے کے لیے یا اس کو قتل کرنے کے لیے یا اور کوئی نقصان پہنچانے کے لیے یہ شخص گیا۔غرض کانوں، آنکھوں اور چمڑوں کے علاوہ زبانیں بھی اور ہاتھ اور پاؤں بھی اپنے اپنے حصہ کے ریکار ڈسنائیں گے۔اور ظاہر ہے کہ اس کے بعد انکار کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔“ ( تفسیر کبیر ، سورۃ النور، زیر آیت يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ ، جلد ۶ صفحه ۲۸۹) بَاب ٤٢ : قَوْلُ اللهِ تَعَالَى كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأن (الرحمن: ٣٠) اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا: وہ ہر وقت ایک نئی حالت میں ہوتا ہے مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ ذِكرٍ مِّن رَّبِّهِم مُّحْدَثٍ ( اور یہ فرمانا ) اُن کے پاس اُن کے رب کی طرف