صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page 816 of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 816

صحیح البخاری جلد ۱۶ وو ۸۱۶ ۹۷- كتاب التوحيد سورۃ فاطر میں اللہ تعالیٰ اپنے حلیم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ ان الله يُمْسِكُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُولَا وَلَئِنْ زَالَتَا إِنْ أَمْسَكَهُمَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ إِنَّهُ كَانَ حَلِيمًا غَفُورًا (الفاطر : (۴۲) کہ یقینا اللہ آسمانوں اور زمین کو روکے ہوئے ہے کہ وہ ٹل سکیں اور اگر وہ دونوں ایک دفعہ) ٹل گئے تو اس کے بعد کوئی نہیں جو پھر انہیں تھام سکے۔ یقینا وہ بہت بردبار اور بہت بخشنے والا ہے۔ اس آیت کا مقصد ہے کہ وہ لوگ جو ایمان لانے والے نہیں وہ اپنی مذموم حرکتوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی پکڑ کے یقیناً قابل ہیں۔ لیکن خدا تعالیٰ جو رحم کرنے والا ہے، بردبار ہے، بخشنے والا ہے اس نے تمہیں بچایا ہوا ہے اور ڈھیل دیتا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ اپنی حالتوں کو بدلو۔ اس رویے کو بدلو جو آنحضرت صلی الہیم کے خلاف تم نے اپنایا ہوا ہے۔ اپنی اصلاح کر لو ورنہ اگر اللہ تعالیٰ اپنا حساب لینا شروع کر دے اور فوری سزا شروع کر دے تو چند لمحوں میں تمہیں ختم کر سکتا ہے۔ اور زمین و آسمان کو اس نے روک رکھا ہے۔ اگر وہ ٹل جائیں تو پھر قیامت کا نمونہ ہو گا۔ پس وہ خدا جس نے زمین و آسمان کو پیدا کیا ہے جو فوری بدلے نہیں لیتا اور بخشنے والا بھی ہے اس کی طرف جھکو اور اپنی حدود کے اندر رہو۔“ (خطبات مسرور، خطبه جمعه فرموده ۱۴ مارچ ۲۰۰۸ء، جلد ۶ صفحه ۱۱۳) حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: قدر کے ایک معنی پہچاننے کے بھی ہیں ننے کے بھی ہیں۔ مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ (الانعام : ۹۲) اس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے اپنے خدا کی قدر نہیں کی، خدا کی قدر کن معنوں میں ؟ اس کی عظمت کو ؟ اس کی عظمت کو نہیں پہچانا۔ ایک دفعہ ایک یہودی عالم آنحضرت صلی الم کی دمت میں حاضر ہوا ہوا اور اپنے علم کا زعم لئے علم کا زعم لے کر اس نے ایک ایسی چیز اپنی طرف سے آنحضرت صلی الم کے سامنے بیان کی جسے وہ سمجھتا تھا کہ گویا نعوذ باللہ اس کے علم کا رعب پڑ جائے گا اور بات وہ بیان کی جو آنحضرت صلی الم کے سامنے کوئی حیثیت ہی علیوم نہیں رکھتی تھی۔ اس نے یہ بیان کیا کہ ہم نے تو رات میں یہ پڑھا ہے کہ خدا تعالیٰ کی