صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page 749 of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 749

صحیح البخاری جلد ۱۶ ۷۴۹ ۹۷۔کتاب التوحيد إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مَا يَزِنُ مِنَ واپس آؤں گا اور جب اپنے رب کو دیکھوں گا تو الْخَيْرِ ذَرَّةً۔سجدے میں گر پڑوں گا اور جتنی دیر اللہ چاہے گا کہ میں رہوں مجھے رہنے دے گا۔پھر اس کے بعد کہا جائے گا۔محمد ! اپنا سر اٹھاؤ، کہوسنا جائے گا اور مانگو تمہیں دیا جائے گا اور سفارش کرو تمہاری سفارش قبول کی جائے گی۔میں اپنے رب کی وہ خوبیاں بیان کروں گا جو وہ مجھے سکھائے گا۔پھر میں اس کے بعد سفارش کروں گا اور وہ میرے لیے ایک حد مقرر کر دے گا اور میں جنت میں ان کو لے جاؤں گا۔پھر واپس آؤں گا۔اور کہوں گا: اے میرے رب ! اب دوزخ میں سوائے ان لوگوں کے اور کوئی نہیں رہا جن کو قرآن نے روکے رکھا ہے اور ان پر ہمیشہ کے لئے رہنا ضروری ہو گیا ہے۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دوزخ سے وہ شخص بھی نکل آئے گا جس نے لا إله إلا الله کا اقرار کیا اور اس کے دل میں جو بر ابر بھلائی ہوئی، پھر اس کے بعد وہ شخص بھی دوزخ سے نکل آئے گا جس نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کا اقرار کیا اور اس کے دل میں اتنی بھی بھلائی ہو گی کہ گندم کے دانے کے وزن کے برابر ہو۔پھر اس کے بعد آگ سے وہ شخص بھی نکل آئے گا جس نے لا إله۔إِلَّا الله کا اقرار کیا اور اس کے دل میں اتنی بھی بھلائی ہوئی جو ذرے کے وزن کے برابر ہو۔أطرافه : ٤٤ ٤٤٧٦ ٦٥٦٥ ، ٧٤٤٠، ٧٥٠٩، ٧٥١٠، ٧٥١٦۔