صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 717
صحیح البخاری جلد ١٦ ۷۱۷ ۹۷- كتاب التوحيد (۳) وہ رحیم ہے یعنی وہ تمام مخلوق جو عقل اور ارادہ رکھتی ہے جب اپنی قدرت اور اپنے اختیار سے ایک نیک رستہ کو پسند کر لیتی ہے اور بُرائی کا مقابلہ کرتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے فعل کا نہایت اعلیٰ بدلہ دیتا ہے اور نیکیوں کا بدلہ متواتر دیتا چلا الْمَلِكَ جاتا ہے۔ (۴) وہ ملک یوم الدین ہے یعنی ہر چیز کا آخری فیصلہ اُس نے اپنے اختیار میں رکھا ہوا ہے۔ جس طرح ابتداء اس نے کی تھی اسی طرح انتہاء بھی اُس نے اپنے قبضہ میں رکھی ہوتی ہے۔ مذکورہ بالا چاروں صفات کی تشریح میں خدا تعالیٰ کی مختلف صفتیں جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں ہم ان کی تفصیل اس جگہ بیان نہیں کر سکتے۔ صرف اختصار کے ساتھ ان صفات کا ذکر کر دیتے ہیں جو یہ ہیں۔ وہ بادشاہ ہے السَّلَامُ سلامتی والا الْقُدُّوسُ نہایت پاک ذات ہے الْمُؤْمِنُ امن دینے والا الْمُهَيْمِنُ پناہ دینے والا الْعَزِيزُ غالب ہے الجبار صاحب جبروت ہے المتكبر کبریائی والا ہے الْخَالِقُ پیدا کرنے والا الْبَارِی بنانے والا الْمُصَوِّرُ صورت گر ہے الْغَفَّارُ بخشنے والا ہے الْقَهَّارُ دید یہ والا الْوَهَّابُ بہت عطا کرنے والا ہے الرزاق رزق دینے والا ہے الْفَتَاحُ گھولنے والا ہے الْعَلِيمُ نہایت درجہ علم رکھنے والا ہے القابض ہر چیز کو حد و بسط کے اندر رکھنے والا الملل ذلت دینے والا ہے الباسط کشائش پیدا کرنے والا ہے الخَافِضُ پست کرنے والا ہے الرافع بلند کرنے والا ہے الْمُعِز عزت دینے والا ہے السَّمِيعُ ہر آواز سننے والا ہے البصير ہر چیز دیکھنے والا ہے الحكم صحیح فیصلہ کرنے والا ہے العمل انصاف کرنے والا اللطيف نہایت باریک بین ہے الخَبِيرُ خبر رکھنے والا ہے الحليم محمل والا ہے الْعَظِيمُ بہت عظمت والا ہے الْغَفُورُ گناہ بخشنے والا الشَّكُورُ نہایت قدردان ہے الْعَلِيُّ صاحب مرتبت ہے