صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page 44 of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 44

صحيح البخاری جلد ١٦ دَعْوَاهُمَا وَاحِدَةٌ۔لدله ۸۸ کتاب استتابة المرتدين وہ گھڑی بر پا نہیں ہوگی جب تک کہ ایسے دو گروہ نہ لڑیں جن کا دعویٰ ایک ہی ہو۔أطرافه ٨٥ ١٠٣٦، ۱٤۱۲ ، ۳۶۰۸ ،۳۶۰۹ ، ٤٦٣٥ ٤٦٣٦ ٦٠٣٧، ٦٥٠٦، ٧٠٦١، ۷۱۱۰، ۷۱۲۱۔ريح : لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَفْتَيلَ فِتَانِ دَعْوَاهُمَا وَاحِدَاهُ بی صلی اللہ علیہ وسم کا فرمانا: وہ گھڑی اُس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک کہ دو ایسے گروہ آپس میں نہ لڑیں جن کا دعویٰ ایک ہی ہو گا۔علامہ بدر الدین عینی فرماتے ہیں: فئتان أى جماعتان هما فقة على بن أبي طالب رضي الله تَعَالَى عنهُ وَفِئَةٌ مُعَاوِيَة بن أبي سُفْيَان وَقَالَ الداودي هاتان الفئتان هما إن شاء الله أَصْحَاب الجمل۔یعنی دو ایک جیسے عقیدے والی جماعتوں سے مراد حضرت علی اور حضرت امیر معاویہ کی جماعت تھی۔علامہ داودی نے کہا ہے کہ یہ دو جماعتیں ان شاء اللہ ایک جماعت تو اصحاب جمل تھے اور دوسرے حضرت علی علامہ عینی اور داودی کا یہ خیال اس صورت میں درست ہو سکتا ہے کہ دَعْوَاهُما وَاحِدَت سے مراد یہ لیا جائے کہ ہر دو گروہ خلافت راشدہ کے قیام و استحکام کے لئے بر سر پر کار تھے اور محض غلط فہمی کے نتیجہ میں ہر فریق دوسرے کو منکر خلافت یا باغی خلافت سمجھ رہا تھا مگر اللہ تعالیٰ کی فعلی شہادت اور تائید الہی نے حضرت علی کی خلافت کو خلافت راشدہ کا امین ثابت کیا اور اُمت مسلمہ میں حضرت علی کو چوتھے خلیفہ راشد کے طور پر تسلیم کیا گیا۔حضرت عائشہ تو حقیقت آشکار ہونے کے بعد حضرت علی کے مقابلہ سے دستکش ہو گئیں مگر جن گروہوں نے حضرت علی کے خلاف علم بغاوت بلند رکھا وہ خلافت حقہ کے انکار کی وجہ سے سرکش اور باغی کہلائے۔اُمت مسلمہ میں صدیوں سے زیر بحث اس مسئلہ کو حکم و عدل نے حل کر کے اُمت کو حق کی راہ دکھائی۔آپ نے فرمایا: " ان الحق كان مع المرتضیٰ و من قاتله فى وقته فبغی و طغی۔“ سر الخلافہ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۵۲) ترجمہ: کہ حق حضرت علی مرتضیٰ کے ساتھ تھا اور جس نے ان کے زمانہ میں ان سے جنگ کی اس نے بغاوت اور سرکشی کی۔بَابِ : مَا جَاءَ فِي الْمُتَأَوّلِينَ تاویل کرنے والوں کے متعلق جو حدیثیں آئی ہیں ٦٩٣٦: قَالَ أَبُو عَبْدِ اللهِ وَقَالَ :۶۹۳۶: ابو عبد اللہ (امام بخاری) کہتے تھے اور اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ لیث نے کہا کہ یونس نے ابن شہاب سے روایت أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ الْمِسْوَرَ کرتے ہوئے مجھے بتایا کہ عروہ بن زبیر نے مجھے