صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page 627 of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 627

صحیح البخاری جلد ۱۶ ۶۲۷ ۹۶ - كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة میں زیادہ دوں گا۔ یہ ان کے جھگڑے کی مثال ہے مگر اب لوگوں کی یہ حالت ہے کہ اگر دس روپیہ کی چیز ہو تو میں روپیہ کی بتائیں گے اور خریدار پانچ ہی کی بتائے گا اور دونوں جھوٹ بولیں گے۔ پس اگر اسلام پر عمل ہو تو اتفاق و اتحاد کی بنیادیں مضبوط ہوسکتی ہیں اس لئے فرمایا کہ پہلے تم لوگوں میں کتنا تفرقہ تھا لیکن پھر اسلام کے ذریعہ تم میں اتفاق و اتحاد پیدا کر دیا، تم لڑتے جھگڑتے تھے تمہیں لڑائی سے بچایا، تم ذلیل و حقیر تھے تمہیں عزت دی۔ پس اگر ایسی بابرکت چیز کی قدر نہ کرو گے تو کتنے افسوس کی بات ہوگی۔ “ (خطبات محمود، خطبہ جمعہ فرموده ۲۳ مئی ۱۹۱۹ء، جلد ۶ صفحه ۲۲۳،۲۲۲) وَمَا أَجْمَعَ عَلَيْهِ الحَرَمَانِ مَكَّهُ وَالمَدِينَةُ : علامہ ابن حجر نے مہلب” کے حوالہ سے بیان کیا ہے ؟ کہ اس باب میں مدینہ کی دوسرے شہروں پر فضیلت اور خصوصیت کا ذکر ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسے دی ہے کہ یہ خبث اور ناپاکی کو باہر نکال دیتا ہے اور یہ بات اہل مدینہ کے اجماع کے حجت ہونے پر مترتب ہے۔ علامہ ابن عبد البر اس بارہ میں کہتے ہیں کہ بلاشبہ حدیث فضیلت مدینہ پر دلالت کرتی ہے لیکن مدینہ کا یہ وصف تمام زمانوں پر حاوی ہونے کی عمومیت نہیں رکھتا بلکہ صرف نبی صلی الم کے زمانہ سے مخصوص ہے کیونکہ (اس دور میں) آپ کے ساتھ رہنے کی خواہش کی وجہ سے کوئی بھی اس میں سے نہیں نکلتا تھا مگر وہی جس میں خیر نہ ہوتی تھی۔ قاضی عیاض نے بھی یہ بات بیان کی ہے اور حقیقت بھی یہی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خیار صحابہ کی ایک جماعت مدینہ سے ہجرت کر گئی تھی اور اس سے باہر ہی ان کی وفات ہوئی جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ، حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ)، حضرت علی، حضرت ابوذر، حضرت عمار، حضرت حذیفہ حضرت عبادہ بن صامت، حضرت ابو عبیدہ، حضرت معاذ اور حضرت ابو درداء وغیرہ ہیں۔ پس یہ دلالت کرتا ہے کہ مدینہ کا یہ وصف آنحضور ور صلی الہ وسلم کے ، زمانہ زمانہ سے سے ہی ہی خاص ہے۔ ( فتح الباری لباری جزء جزء ۱۳ صفحه (۳۷۴) حمة الله علامہ ابن بطال اس باب کی شرح کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ جو لوگ اہل مدینہ کے مذہب و مسلک پر ہوں خواہ وہ زمین میں کہیں بھی رہنے والے ہوں اُن کے لیے مدینہ کی برکت میں سے ایک وافر حصہ واجب ہے اور رسول اللہ صلی الیہ کیم کی سنت ثابتہ کی اتباع کے نتیجہ میں وہ اس بات کے حقدار ہیں کہ (اپنے) حسنِ عمل کی وجہ سے وہ ان کے علماء اور متبعین میں شمار ہوں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ مد تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم۔ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ( التوبة : ١٠٠) یعنی اور وہ لوگ جنہوں نے حُسنِ عمل کے ساتھ ان ( یعنی مہاجرین وانصار) کی پیروی کی اللہ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اُس سے راضی ہو گئے۔ اور (اسی طرح حدیث ہے : المَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبُّ یعنی آدمی اسی کے ساتھ ہوتا ہے جس سے وہ محبت رکھتا ہے اور اسی طرح اہل مکہ کے لیے بھی اس (برکت) میں سے ایک حصہ واجب ہے کیونکہ اُن کے پاس تمام فرائض حج کا علم ہے اور وہ (بھی) آنحضور صلی الم کی نماز اور آپؐ کے ا ا نماز اور آپؐ کے اقوال کے چشم دید گواہ اور عالم ہیں۔ لہذا اُن کے لیے بھی اس برکت سے وافر حصہ اور عمدہ انعام ہے۔ (شرح صحیح البخاری لابن بطال، جزء ۱۰ صفحه ۳۷۴)