صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 358
صحیح البخاری جلد ۱۶ ۳۵۸ ۹۲ - كتاب الفتن میں پایا جاتا ہے۔ اور جو کچھ اس قوم کو دنیا اور دنیا کی تدابیر میں دخل ہے اور جس قدر اس قوم نے دنیوی زندگی کو رونق اور ترقی دی ہے اس سے بڑھ کر کسی کے قیاس میں متصور نہیں۔ پس اس میں شک نہیں ہو سکتا کہ انسان کے ارضی قوی کا عطر ہے جو اب وہ یا جوج ماجوج کے ذریعہ سے نکل رہا ہے۔ لہذا یا جوج ماجوج کا ظہور اور بروز اور اپنی تمام قوتوں میں کامل ہونا اس بات کا نشان ہے کہ انسانی وجود کی تمام ارضی طاقتیں ظہور میں آگئیں اور انسانی فطرت کا دائرہ اپنے کمال کو پہنچ گیا اور کوئی حالت منتظرہ باقی نہیں رہی۔ پس ایسے وقت کیلئے رجعت بروزی ایک لازمی امر تھا۔ اس لئے اسلامی عقیدہ میں یہ داخل ہو گیا کہ یا جوج ماجوج کے ظہور اور اقبال اور فتح کے بعد گذشتہ زمانہ کے اکثر اخیار ابرار کی رجعت بروزی ہوگی۔“ (تحفہ گولڑویہ ، روحانی خزائن جلد۱۷، حاشیه صفحه ۱۳۲۱ تا ۳۲۳)