صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page 344 of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 344

۹۲ - کتاب الفتن صحیح البخاری جلد ۱۹ زیر باب روایت میں بیان کیا گیا ہے کہ دجال دائیں آنکھ سے کانا ہو گا۔نیز روایات میں ذکر ہے کہ اس کی بائیں آنکھ بہت چمکتی ہوئی ہوگی گویا کہ وہ ایک چمکدار ستارہ ہے“ (کنز العمال كتاب القيامة من قسم الأقوال، باب في خروج الدجال، حدیث ۳۸۷۸۴ ، جلد ۱۴ صفحہ ۳۰۹) اس سے مراد یہ ہے کہ ا۔اس کی بائیں آنکھ یعنی دنیا کی آنکھ بہت تیز ہو گی اور دنیوی معاملات میں بڑی گہری نظر رکھے گا لیکن دائیں آنکھ سے اندھا یعنی دین سے بے بہرہ ہو گا۔۔اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کف۔رلکھا ہو گا۔یعنی اس کا کفر ظاہر وباہر ہو گا۔(صحیح البخاری، کتاب احادیث الانبیاء ، باب قول الله تعالى وَاتَّخَذَ الله إبراهيم ، روایت نمبر ۳۳۵۵) ۳۔پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کو ظاہری حلیہ کے لحاظ سے ابن قطن کے مشابہ قرار دیا۔نیز ایک روایت میں ایک تنومند نوجوان، چوڑے سینے والا، سفید رنگ روشن پیشانی والا دیکھا (مصنف ابن ابی شیبه کتاب الفتن ما ذكر فى فتنة الدجال، جلدے صفحہ ۴۹۰،۴۸۸) مغربی اقوام کے یہی خدو خال ہیں جن کے نمائندہ کے طور پر آپ کو ایک شخص دکھایا گیا۔۴۔مسلم كتاب الفتن باب في بقية من احادیث الدجال میں ہے کہ اصفہان کے ۷۰ ہزار یہودی دجال کے ساتھ ہوں گے۔“ اس کا مطلب ہے یہودی مسیحی اقوام اس کی پشت پناہی کریں گی۔۵۔فرمایا دجال روٹیوں کا پہاڑ اور پانی کی نہر ساتھ لے کر چلے گا۔(بخاری، روایت نمبر ۷۱۲۲) اور بڑی تیزی سے دنیا میں پھیلے گا۔اور ہر طرف فتنہ و فساد اور تباہی پھیلائے گا اور جسے چاہے گا قتل کرے گا اور جسے چاہے گا زندہ کرے گا اس کے حکم پر بارش بھی برسے گی اور زمین کھیتی اُگے اور زمین اپنے خزانے نکال باہر کرے گی۔(مسلم کتاب الفتن باب ذکر الدجال) دجال اپنی کارگزاریوں سے خدا کے کاموں پر ہاتھ ڈالے گا اور کوشش کرے گا کہ بارش برسانا، بارش بند کرنا، پانی بکثرت پیدا کرنا اور خشک کر نا تمام نظام طبعی پر اسے تصرف حاصل ہو جائے۔مصنوعی بارش برسانا اور یہ تمام کام آج ترقی یافتہ اقوام کر رہی ہیں۔روٹیوں کے پہاڑ اور پانی کی نہر ساتھ ہونے میں ایک تو ان طاقتور مغربی قوموں کے کل دنیا پر اقتصادی اور معاشی اقتدار اور غلبہ کا ذکر ہے۔دوسری طرف اس کی ایجاد کردہ سواریوں، ریل گاڑی، ہوائی جہاز ، بحری جہاز کی طرف اشارہ ہے جن میں دوران سفر خوراک وغیرہ کے جملہ سامان مہیا ہوتے ہیں۔۶۔اس کے ساتھ جنت بھی ہو گی اور آگ بھی ہو گی اور جسے وہ جنت کہے گا وہ حقیقتا آگ ہو گی۔علامہ ابن حجر لکھتے ہیں: (صحیح البخاری کتاب احادیث الانبياء، باب قول الله ولقد ارسلنا نوحا ) دجال انعام و اکرام اور سزا پر قادر ہو گا جو اس کی اطاعت کرے گا اس پر انعام و اکرام کرے گا گویا وہ اسے اپنی