صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 345
صحیح البخاری جلد ۱۶ ۳۴۵ ۹۲ - كتاب الفتن جنت میں داخل کرے گا لیکن حقیقت اخروی لحاظ سے یہ جہنم ہوگی اور جو اس کی نافرمانی کرے گا وہ اس کی دنیا جہنم بنا دے گا مگر ایسے لوگ اخروی جنت کے وارث ہوں گے۔“ ( فتح الباری، جلد ۱۳ صفحہ ۱۲۴) یہ علامتیں بھی آج مغربی اقوام میں بدرجہ اتم موجود ہیں۔ے۔دجال کے دونوں کانوں میں سے ہر ایک کی لمبائی تیس (۳۰) ہاتھ ہو گی۔(کنز العمال، کتاب القیامہ من قسم الافعال، باب الدجال حدیث ۳۹۷۰۹) یعنی دجال ایسی ایجادات کرے گا جس سے پیغام رسانی کا کام آسان ہو جائے گا۔جیسے ٹیلیفون، ٹیکس، ای میل وغیرہ۔اور یہ ایجادات مغربی اقوام کی ہی ہیں۔مسیح موعود دجال کو باب لد کے پاس قتل کرے گا۔(مسلم کتاب الفتن باب ذکر الدجال) لد کے معنی ہیں بحث کرنے والے جھگڑنے والے افراد- فرمایا وَ تُنْذِرَ بِه قَوْما لنا (مریم : ۹۸) یعنی قرآن اس لئے آیا ہے کہ تو اس کے ذریعہ بحث کرنے والی قوم کو انذار کرے۔حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مسیح موعود د جالی عقائد باطلہ کو علمی وعقلی دلائل سے توڑے گا اور اس پر فتح حاصل کرے گا چنانچہ حضرت بانی جماعت احمدیہ نے عیسائیت کے خلاف ایسے روشن دلائل پیش فرمائے کہ اس کی بنیادیں ہل گئیں۔۹۔دجال خانہ کعبہ کا طواف کرے گا۔علامہ توربشتی لکھتے ہیں کہ یہ حدیث حضرت نبی اکرم کی رؤیا اور مکاشفات میں سے ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کے خانہ کعبہ کے گرد طواف کا مطلب یہ ہے کہ آپ دین کی اصلاح اور اسے قائم کرنے کے لئے کعبہ کے گرد طواف کریں گے اور دجال دین میں فساد اور بھی پیدا کرنے کے لئے کعبہ کے گرد چکر لگائے گا۔(مرقاة المفاتيح شرح مشكوة المصابيح، کتاب الفتن باب العلامات بين يدى الساعة، الفصل الاول، جلد ۱۰ صفحه ۱۴۰) ۱۰۔دجال ایک ایسے گدھے پر سوار ہو گا جو روشن ہو گا اس کے دونوں کانوں کے درمیان ستر گز کا فاصلہ ہو گا۔التاريخ الكبير للبخاري، المحمدون، محمد بن عقبة بن ابی عتاب، جزء اول صفحہ ۱۹۹) (مشکوۃ المصابيح كتاب الفتن، باب العلامات بين يدى الساعة۔۔الفصل الثالث) دجال کے گدھے کے ایک پاؤں - دوسرے پاؤں کا فاصلہ ایک دن اور ایک رات کے برابر ہو گا اور وہ ساری زمین کا سفر کرے گا۔وہ بادلوں کو پکڑنے پر قادر ہو گا اور سورج کے غروب ہونے کی جانب سفر کرتے ہوئے سورج سے بھی آگے نکل جائے گا۔وہ سمندر میں چلے گا اور سمندر کا پانی اس کے ٹخنوں تک ہو گا۔جب وہ سفر کرے گا تو بلند آواز سے یہ اعلان کرے گا اے میرے دوستو میری طرف آجاؤ۔اے میرے پیار و میری طرف آجاؤ۔(کنز العمال کتاب القيامة من قسم الافعال باب الدجال، حدیث ۳۹۷۰۹) ان سواریوں میں سوراخ یعنی دروازے بھی ہوں گے اور زمینیں یعنی نشستیں بھی ہوں گی۔(بحار الانوار جلد ۵۲ صفحه ۱۹۲) ان احادیث میں دجالی قوموں کی حیرت انگیز ایجادات کا ذکر کیا گیا ہے کہ وہ ایسی تیز رفتار سواریاں ایجاد کریں گی