صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page 263 of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 263

صحيح البخاری جلد ۱۶ بلکہ یہ حکم ہے کہ سنو او یہم خلاف مرضی ۲۶۳ ۹۲ - كتاب الفتن سنو اور اطاعت کرو إِلَّا أَن تَرَوْا كُفْرًا وَاحًا عِنْدَكُمْ مِنَ ال كُمْ مِنَ اللهِ فِيهِ بُرھان سوائے اس کے کہ تم اعلانیہ طور پر کفر دیکھو کہ جس کے متعلق اللہ کی طرف سے تمہارے پاس کھلی کھلی دلیل بھی ہو۔ اطاعت کی اصل روح یہ ہے کہ مرضی حکم بھی ہو تو بلا چوں چرا مانا جائے اور اس پر کما حقہ عمل کیا جائے۔ زیر باب حدیث (۷۰۵۲) کے الفاظ کہ أَدُّوا إِلَيْهِمْ حَقَّهُمْ وَسَلُوا اللهَ حَقَكُمْ تم ان کا حق ان کو دو اور اپنا حق اللہ سے مانگو۔ اگر اس نصیحت کو حرز جان بنایا جائے اور فرائض کی ادائیگی میں کوئی کمی نہ کی جائے اور اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا کیا جائے تو معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ جہاں تک حقوق کا تعلق ہے ان کے حصول کے لیے کوشش کرنا جائز ہے لیکن فتنہ و فساد پیدا کر کے جدال اور جھگڑے کی صورت پیدا کر لینا اور قانون اپنے ہاتھ میں لینا، یہ جائز نہیں۔ اس لیے اسلام اپنے حقوق کے لیے کسی قسم کے احتجاج یا سٹرائیک کی اجازت نہیں دیتا بلکہ اسے بغاوت سے تعبیر کرتا ہے اور باغی کی سزا قتل ہے۔ پس کسی حکومت یا نظام کے اندر رہتے ہوئے بغاوت کی ہر گز اجازت نہیں۔ بلکہ اولو الامر کی اطاعت ضروری ہے۔ اگر یہ ممکن نہ ہو اسلام ایسے مظلوموں کے لیے دو طریق بتاتا ہے۔ اوّل: وَسَلُوا الله حقكُمْ یعنی اپنا حق اللہ سے مانگو اس میں دعا پر یقین اور اس کی تاثیر جسے آب و آتش سے بڑھ کر بیان کیا گیا ہے کے حربہ کو استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ جس کا حق مارا گیا ہو وہ دعا سے کام لے تو خدا تعالیٰ ظالم حاکم کو بدل دے گا مگر اس کے لیے لیے صبر اور برداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ جن لوگوں سے صبر کا دامن چھوٹ جائے اور ان کی قوت برداشت جواب دے دے ان کے لیے دوسرا راستہ ہے یعنی ہجرت کا کہ اگر استطاعت رکھتے ہوں تو اس علاقہ یا حکومت کی عمل داری کو چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں پناہ گزین ہوں اور جس ملک میں جائیں اس کے قوانین کی اطاعت اور پاسداری کریں۔ مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ شِبْرًا فَمَاتَ إِلَّا مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّة: جو شخص جماعت سے ایک بالشت بھی الگ ہوا اور پھر وہ ایسی حالت میں مر گیا تو وہ یقینا جاہلیت کی موت مرا۔ حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: ہمیشہ یاد رکھو کہ تمہارا مطمح نظر، تمہارا مقصد حیات صرف اور صرف خداتعالیٰ کی رضا ہونا چاہئے۔ اور یہی کہ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اور اس کے نظام کے جو احکامات و قواعد اور فیصلے ہیں ان کی پابندی کرنی ہے اور اس بارے میں اپنی اطاعت میں بالکل فرق نہیں آنے دینا۔ ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنے حاکم سے ناپسندیدہ بات دیکھے وہ صبر کرے کیونکہ جو نظام سے بالشت بھر جدا ہو اس کی موت جاہلیت کی موت ہو گی۔ (صحیح مسلم ، کتاب الامارة، باب وجوب ملازمة جماعة المسلمين عند ظهور الفتن وتحذير الدعاة الى الكفر ) بعض لوگ،