صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page 185 of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 185

صحیح البخاری جلد ۱۶ ۱۸۵ ۹۱ - كتاب التعبير علیہ وسلم کا حلیہ بیان نہ کر پاتا تو اس سے کہتے کہ تم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں نہیں دیکھا۔ ( فتح الباری جزء ۱۲ صفحه ۴۷۹) شارح مسلم امام نووی کی رائے یہ ہے کہ جس شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اس نے بہر صورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا خواہ 1 کو دیکھا خواہ اس نے اس مخصوص صورت و حلیہ میں دیکھا ہو جو آپ صلی اللہ پ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں منقول ہے یا کسی اور شکل منقول ہے یا کسی اور شکل و شباہت میں دیکھا ہو۔ ( فتح الباری جزء ۲ ۱۲ صفحه ۴۸۳) علاوہ ازیں یہ نکتہ بھی ملحوظ رہنا چاہیے کہ شکل و شباہت میں اختلاف و تفاوت کا تعلق خواب دیکھنے والے کے ایمان کے کمال و نقصان سے بھی ہو سکتا ہے یعنی جس شخص نے خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھی شکل و صورت میں دیکھا۔ یہ اس کے ایمان کامل اور عقیدے کے صالح ہونے کی علامت قرار پائے گا اور جس شخص نے اس کے بر خلاف دیکھا یہ اس کے ایمان کی کمزوری اور عقیدے کے فساد کی علامت قرار پائے گی۔ اسی طرح ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوڑھا دیکھا، ایک شخص نے جوان دیکھا، ایک شخص نے رضامند دیکھا، ایک شخص نے خفگی کے عالم میں دیکھا، ایک شخص نے روتے ہوئے دیکھا، ایک شخص نے شاد و خوش دیکھا اور ایک شخص نے ناخوش دیکھا تو یہ ساری حالتیں خواب دیکھنے والے کے ایمانی احوال کے فرق و تفاوت پر مبنی ہوں گی کہ جو شخص جس درجہ کے ایمان کا حامل ہو گا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی درجہ کی مثالی صورت میں دیکھے گا۔ ( فتح الباری جزء باری جزء ۱۲ صفحه ۴۸۲ تا ۲۸۴) اس اعتبار سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا گویا اپنے احوال ایمانی کو پہچاننے کا معیار ہے۔ لہذا یہ چیز سالکین طریقت کے لیے ایک مفید ضابطہ کی حیثیت رکھتی ہے کہ وہ اس کے ذریعہ اپنے باطن کی حالت کو پہچان کر اس کی اصلاح کریں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے مفتی سلسلہ نے کسی شخص کا ارسال کردہ سوال پوچھا کہ میں نے ایک بیوہ عورت کے ساتھ نکاح کا ارادہ کیا تھا تو رسول اللہ صلی علی ایم کو میں نے خواب میں دیکھا کہ آپ نے اس کے ساتھ نکاح سے منع فرمایا کیا اس پر عمل کیا جاوے یا نہیں؟ حضرت اقدس علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا کہ آنحضرت صلی الم نے فرمایا ہے کہ من رَانِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ لہذا اس پر عمل کیا جاوے۔“ (ملفوظات، جلد ۵ صفحہ ۱۴۶) رَوَاهُ سَمُرَةُ۔ بَاب ۱۱ : رُؤْيَا اللَّيْلِ رات کو خواب دیکھنا حضرت سمرہ نے اس حدیث کو بیان کیا۔