صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page 148 of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 148

صحیح البخاری جلد ۱۶ ۱۴۸ ۹۱ - كتاب التعبير رنگ میں ہوتا ہے، نہ حقیقی طور پر ۔ طیبی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی یہی کہا ہے۔ عمدة القاری جزء اول صفحه ۵۷) پس جس طرح جبرائیل کا آسمان سے اترنا عام متعارف معنوں میں نہیں، اسی طرح جبرائیلی تجلی میں یہ وقفہ پڑنا بھی اپنے حقیقی معنوں میں نہیں۔ بلکہ اس روح القدس کی روشنی ہر وقت اور ہر حال میں انبیاء کے شامل حال ہوتی ہے اور ان کے اندر سکونت رکھتی ہے۔ یہی مذہب ہے تمام اہل اللہ کا۔ اس مضمون کی تفصیل کے لیے دیکھئے ” آئینہ کمالات اسلام“۔ جہاں ضرورت ملائکہ اور ان کی تجلیات کے متعلق بحث کی گئی ہے وہاں اس اعتراض کا بھی کامل جواب دیا گیا ہے کہ جب روح القدس انبیاء سے جدا نہیں ہوتا تو پھر وہ بعض دفعہ غلطیاں کیوں کرتے رہتے ہیں۔ ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۷۲ تا ۱۲۶) زمانہ فترت کے متعلق علماء نے یہ بحث بھی اُٹھائی ہے کہ سلسلہ وحی میں کتنی دیر توقف رہا۔ امام ابن حجر مختلف روایتیں بیان کر کے آخر میں حضرت ابن عباس کی قابل اعتماد روایت کا ذکر کرتے ہیں کہ وہ چند دن کا وقفہ تھا۔ (فتح الباری جزء اول صفحہ ۳۷) اور یہ صحیح ہے۔ امام بخاری نے کتاب الرویا میں بھی زہری سے روایت کرتے ہوئے یہی واقعہ غار حراء کا بیان کیا ہے اور آخر میں ان کا یہ قول نقل کیا ہے: مَا بَلَغَنَا حُزْنًا غَدًا مِنْهُ مِرَارًا كَى يَتَرَدَّى مِنْ رُؤُوسِ شَوَاهِقِ الْجِبَالِ فَكُلَّمَا أَوْفَى بِنِدْوَةِ جَبَلٍ لِكَى يُلْقِيَ مِنْهُ نَفْسَهُ تَبَدَّى لَهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّكَ رَسُولُ اللهِ حَقًّا ۔۔ (بخاری، کتاب التعبير، باب أول ما بدی به رسول الله من الوحی، روایت نمبر (۱۹۸۲) یعنی ہمیں یہ خبر بھی پہنچی ہے کہ آپ کو اس وقفہ سے اس قدر غم ہوا کہ آپ مارے غم کے اونچے اونچے پہاڑوں کی چوٹیوں پر چڑھ کر اپنے آپ کو گرانا چاہتے تھے اور جبرائیل آکر کہتا: محمد صلی اللہ ہم تم واقعہ میں اللہ کے رسول ہو۔ یہ قصہ حضرت عائشہ کی مشار الیہ مستند روایت کے سامنے کچھ وقعت نہیں رکھتا۔ چنانچہ خود زہری بھی اس کو بے بنیاد قصہ سمجھتے ہیں جیسا کہ ان کے ان الفاظ سے واضح ہوتا ہے: فيما بلغنا یعنی منجملہ ان روایتوں کے جو