صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 64 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 64

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۶۴ بَاب ۲۱ : لِيَعْزِمِ الْمَسْأَلَةَ فَإِنَّهُ لَا مُكْرِهَ لَهُ ۸۰ - كتاب الدعوات سنجیدگی اور وثوق سے مانگے جو مانگے کیونکہ اسے کوئی مجبور کرنے والا نہیں ٦٣٣٨: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ :۶۳۳۸ مسد دنے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ الله بن ابراہیم) نے ہمیں بتایا۔عبد العزیز (بن عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله صہیب نے ہمیں خبر دی۔عبدالعزیز نے حضرت عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلْيَعْزِمِ انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔انہوں نے کہا: الْمَسْأَلَةَ وَلَا يَقُولَنَّ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں فَأَعْطِنِي فَإِنَّهُ لَا مُسْتَكْرِهَ لَهُ۔سے کوئی دعا کرے تو پھر سنجیدگی اور وثوق سے مانگے اور یہ نہ کہے: اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھے دے۔کیونکہ کوئی اُس کو زبردستی نہیں منوا سکتا۔طرفه: ٧٤٦٤ - ٦٣٣٩: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ :۶۳۳۹: عبد اللہ بن مسلمہ نے ہم سے بیان کیا۔عَنْ مَّالِكِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ انہوں نے مالک سے، مالک نے ابوالزناد سے، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ ابوالزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی یوں نہ شِئْتَ اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ لِيَعْزِمِ کہے: اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش۔اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم کر۔سنجیدگی اور وثوق سے الْمَسْأَلَةَ فَإِنَّهُ لَا مُسْتَكْرِهَ لَهُ۔طرفه: ٧٤٧٧۔مانگے کیونکہ اُس کو مجبور کرنے والا کوئی نہیں۔تشريح : لِيَغرمان م الْمَسْأَلَة : سنجیدگی اور وثوق سے مانگے جو مانگے۔امام راغب بیان کرتے ہیں کہ عزم کے معنی ہیں کسی کام کو کرنے کے لیے دل کا پختہ ارادہ۔(المفردات فی غریب القرآن، عزم ) علامہ داودی بیان کرتے ہیں کہ لِيَعْزِمِ الْمَسْأَلَة کے معنی ہیں: پوری جدوجہد اور الحارح واصرار سے دعا کرے اور مستی کرنے والے کی طرح یہ نہ کہے کہ اگر تو چاہے، بلکہ محتاج فقیر کی طرح دعامانگے۔(عمدۃ القاری جزء ۲۲ صفحہ ۲۹۹) علامہ ابن حجر بیان کرتے ہیں کہ لِيَعْزِمِ الْمَسْأَلَة سے مراد ہے کہ الحاح کے ساتھ دعا کو بار بار مانگے اور اپنی