صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 713 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 713

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۷۱۳ ۸۷ - كتاب الديات رَحْمَةٌ فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ رب کی طرف سے ایک آسانی اور رحمت ہے پھر عَذَابٌ أَلِيمٌ (البقرة: ١٧٩) جو بھی اس کے بعد حد سے گزرا تو اس کو درد ناک سزا ہوگی۔ تشريح يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي القَل :اللہ تعالی کا فرمانا اسے لے لو گو جو ایمان لائے ہو مقتولوں کا بدلہ لینا تم پر فرض کیا گیا ہے۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ لفظ قصاص کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: الْقِصَاصُ أَنْ تُفْعَلَ بِهِ مِثْلَ مَا فَعَلَهُ مِنْ قَتْلِ أَوْ قَطَع أَوْ ضَرْبٍ أَوْ جَرْجٍ (لسان) عربی زبان میں قصاص کے معنے یہ ہیں کہ کسی شخص سے وہی سلوک کیا جائے جو اس نے قتل یا قطع یا ضرب یا زخم کرنے کی صورت میں دوسرے سے کیا ہے۔ تاج العروس میں لکھا ہے : الْقِصَاصُ الْقَتْلُ بِالْقَتْلِ وَالْجُرْحُ بِالْجُرْحِ کہ قصاص اس چیز کا نام ہے کہ قتل کے مقابلہ میں قتل اور زخم کے مقابلہ میں زخم کیا جائے۔“ ( تفسیر کبیر ، سورۃ البقرۃ، جلد ۲، صفحہ ۳۵۷) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلی میں کہا گیا ہے کہ تم پر قصاص فرض کیا گیا ہے اس جگہ ”تم سے صرف حکام مراد ہیں جو لاء اینڈ آرڈر یعنی نظم و ضبط کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ عام لوگ مراد نہیں۔ اور کتب کہہ کر بتایا ہے کہ حکام کا فرض ہے کہ وہ قصاص لیں۔ حکام کو یہ اختیار نہیں کہ وہ معاف کر دیں۔۔۔ كُتِبَ عَلَيْكُمُ میں صرف حکام سے خطاب کیا گیا ہے کہ وہ قصاص لیں۔۔۔۔ اور فی القتلی کہہ کر تصریح کر دی گئی ہے کہ اس میں جروح شامل نہیں۔ اور در حقیقت یہی وہ آیت ہے جس میں قتل کی سزا کے متعلق اسلامی تعلیم بیان کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ قتل کی سزا اسلامی ہے اور گیاہے قتل ہے۔ اور یہ عام حکم ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فی القتلی فرمایا ہے کہ مقتولوں کے متعلق یہ حکم ہے یہ کوئی سوال نہیں کہ وہ مقتول کون ہو۔ اور کسی قوم سے تعلق رکھتا ہو۔ اس آیت کے سوا قتلِ عمد کی دنیوی سزا کا ذکر قرآن کریم کی کسی اور آیت میں نہیں ہے پس یہی آیت ہے جس پر اسلامی فقہ کی بنیاد ہے اور اس میں مسلمان اور