صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 667 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 667

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۶۶۷ ۸۶ - کتاب الحدود وَلَا الَّذِي بَايَعَهُ تَغِرَّةً أَنْ يُقْتَلَا۔آوازیں اتنی بلند ہوئیں کہ میں ڈر گیا کہیں اختلاف نہ ہو جائے۔میں نے کہا: ابو بکر اپنا ہاتھ بڑھائیں تو اُنہوں نے اپنا ہاتھ بڑھایا۔میں نے اُن کی بیعت کی اور مہاجرین نے اُن کی بیعت کی اس کے بعد انصار نے ان کی بیعت کرلی اور ہم سعد بن عبادہ کے پاس گئے تو انصار میں سے ایک کہنے والے نے کہا: تم نے سعد بن عبادہ کو مار ڈالا۔میں نے کہا: اللہ نے سعد بن عبادہ کو مارا۔حضرت عمرؓ کہتے تھے: اور بخدا ہم جس مشورے کے لئے آئے تھے اس میں حضرت ابوبکر کی بیعت سے زیادہ ضروری کسی اور بات کو نہ پایا۔ہم ڈر گئے کہ اگر ہم لوگوں سے ایسی حالت میں الگ ہو گئے کہ کوئی بھی بیعت نہ ہو تو وہ ہمارے بعد اپنے میں سے کسی ایسے شخص کی بیعت نہ کر لیں کہ جس کی یا تو ہم ایسی حالت میں بیعت کر لیتے کہ ہم پسند نہ کر رہے ہوتے اور یا ہم اس کی مخالفت کرتے اور اس سے فساد ہوتا۔اس لئے جس نے مسلمانوں کے مشورے کے بغیر کسی شخص کی بیعت کی تو پھر اس کی پیروی نہ کی جائے اور نہ ہی اس شخص کی پیروی کی جائے جس نے اس کی بیعت کی ہو ایسا نہ ہو کہ کہیں وہ دونوں اپنی جان گنوا بیٹھیں۔أطرافه: ٢٤٦٢، ٣٤٤٥، ٣٩٢٨، ٤٠٢١ ٦٨٢٩، ۷۳۲۳-