صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 449 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 449

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۴۴۹ ۸۳ - كتاب الأيمان والنذور وَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى الله اور حضرت ابوسعید نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللهُ لَكَ ذَلِكَ وَعَشَرَةُ نے بیان کیا، اللہ فرمائے گا: یہ سب کچھ تمہارا اور اس سے دس گنا اور بھی۔أَمْثَالِهِ۔بَرَكَتِكَ۔وَقَالَ أَيُّوبُ وَعِزَّتِكَ لَا غِنَى لِي عَنْ اور حضرت ایوب (نبی) نے کہا: تیری ہی عزت کی قسم ہے، تیری برکت سے میں بے نیاز نہیں ہو سکتا۔٦٦٦١: حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ :۶۶۶۱: آدم ( بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكِ شیبان نے ہمیں بتایا۔قتادہ نے ہم سے بیان کیا۔قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا قادہ نے حضرت انس بن مالک سے روایت کی کہ تَزَالُ جَهَنَّمُ تَقُولُ هَلْ مِنْ مَّزِيدٍ في عَلیم نے فرمایا: جہنم برابر یہی کہتی رہے گی: کیا حَتَّى يَضَعَ رَبُّ الْعِزَّةِ فِيهَا قَدَمَهُ کچھ اور بھی ہے؟ یہاں تک کہ رب العزت اس فَتَقُولُ قَط قَط وَعِزَّتِكَ وَيُزْوَى میں اپنا قدم رکھے گا اور وہ کہے گی: بس بس۔اور تیری ہی عزت کی قسم ہے اور وہ سمٹ جائے گی۔بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ۔رَوَاهُ شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ۔أطرافه: ٤٨٤٨، ٧٣٨٤۔اس حدیث کو شعبہ نے بھی قتادہ سے روایت کیا۔الْخَلِفُ بِعِزَّةِ اللهِ وَصِفَاتِهِ وَكَلِمَاتِهِ : اللہ کی عزت، اس کی صفات اور اس کے کلام کی قسم کھانا۔حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفُ بِالله أَو لِيَصْمتُ (روایت نمبر ۶۶۴۶) یعنی جس نے قسم کھائی ہو تو وہ اللہ کی قسم کھائے یا خاموش رہے۔علامہ ابن ملقن بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی صفات اُس کے اسماء ہی ہیں۔پس اُس کی صفات کی قسم کھانا اس کے اسماء کی قسم کھانے کی طرح ہی ہے اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ثابت ہے کہ آپ قسم کھاتے ہوئے ”وَمُقَلبِ القُلُوبِ دلوں کو پھیرنے والے کی قسم بھی کھایا کرتے تھے۔(روایت نمبر ۲۶۲۸) دلوں کو پھیرنا اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت ہی تو ہے۔پھر وہ لکھتے ہیں کہ اس طرح جس نے قرآن کریم کی قسم کھائی اس نے بھی اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے ایک صفت ہی کی قسم کھائی ہے۔التوضيح لشرح الجامع الصحیح، جزء ۳۰ صفحه ۲۹۶،۲۹۵)