صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 413 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 413

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۱۳ ۸۲ - كتاب القدر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”انسان کے دل پر آزمائش کے طور پر کئی قسم کی حالتیں وارد ہوتی رہتی ہیں۔ آخر خدا تعالیٰ سعید روح کی کمزوری کو دور کر دیتا ہے اور پاکیزگی اور نیکی کی قوت بطور موهبت عطا فرما دیتا ہے ۔ پھر اس کی نظر میں وہ سب باتیں مگر وہ ہو جاتی ہیں جو خدا تعالیٰ کی نظر میں مکروہ ہیں۔ اور وہ سب راہیں پیاری ہو جاتی ہیں جو خدا تعالیٰ کو پیاری ہیں۔ تب اس کو ایک ایسی طاقت ملتی ہے جس کے بعد ضعف نہیں اور ایک ایسا جوش عطا ہوتا ہے جس کے بعد کسل نہیں اور ایسی تقویٰ دی جاتی ہے جس کے بعد معصیت نہیں اور رب کریم ایسا راضی ہو جاتا ہے جس کے بعد سخط نہیں۔ مگر یہ نعمت دیر کے بعد عطا ہوتی ہے۔ اول اول انسان اپنی کمزوریوں سے بہت سی ٹھوکریں کھاتا ہے اور اسفل کی طرف گرتا ہے مگر آخر اس کو صادق پا کر طاقت بالا کھینچ لیتی ہے۔ اس کی طرف اشارہ ہے جو اللہ جل شانہ فرماتا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: (٧٠) یعنی نُثَبِّتُهُمْ عَلَى التَّقْوى وَالْإِيمَانِ وَ نَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَ الْمَحَبَّةِ وَالْعِرْفَانِ وَ سَنُيَسِرُهُمْ لِفِعْلِ الْخَيْرَاتِ وَ تَرْكِ الْعِصْيَانِ“ (مکتوبات احمد، مکتوب بنام حضرت خلیفة المسیح الاوّل جلد دوم صفحه ۵۰، ۵۱)