صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 363
صحیح البخاری جلد ۱۵ ۸۱- كتاب الرقاق کوثر بہت سے ہیں اور یہ نہر بھی ان کا ایک حصہ ہے۔ یہ روایت بھی میری تفسیر کے مطابق ہے اور بتاتی ہے کہ کوثر کے معنے نهر في الجنة کے بے شک کیے جائیں مگر ان معنوں پر حصر نہیں کیا جا سکتا بلکہ وہ نہر بھی سورہ کوثر والی کوثر کا ایک حصہ ہے جو تمثیل کے طور پر آپ کو عطا ہو گی۔“ ( تفسير كبير سورة الكوثر، زير آيت انا اعطيتك الكوثر جلد ۱۰ صفحه ۲۳۹ تا ۲۴۰)