صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 345 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 345

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۳۴۵ ۸۱ - كتاب الرقاق جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔پس اس جگہ جس چیز کی نفی کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ وہ خود اس عذاب سے نکل نہیں سکیں گے۔یہ نہیں کہا گیا کہ خدا تعالیٰ بھی انہیں دوزخ سے نہیں نکالے گا اور انہیں دائمی عذاب میں مبتلا ر کھے گا۔“ ( تفسیر کبير، سورة البقرة ، زير آيت وَمَا هُمْ بِخُرِجِينَ مِنَ النَّارِ ، جلد ۲ صفحہ ۳۳۰) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ”جنت کے نعماء پر بھی ایسا ہی ایمان ہے۔وہاں یہ تو نہ ہو گا کہ بہت سی گائیں بھینسیں ہوں گی اور دُودھ دوہ کر حوض میں ڈالا جائے گا۔خدا فرماتا ہے کہ وہ اشیاء ہیں جو نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ کانوں نے سنیں اور نہ زبان نے چکھیں ، نہ دل میں اُن کے فہم کا مادہ ہے۔حالانکہ اُن کو دُودھ اور شہد وغیرہ ہی لکھا ہے جو کہ آنکھوں سے نظر آتا ہے اور ہم اُسے پیتے ہیں۔اسی طرح کئی باتیں ہیں جو کہ ہم خود دیکھتے ہیں مگر نہ تو الفاظ ملتے ہیں کہ اُن کو بیان کر سکیں نہ اُس کے بیان کرنے پر قادر ہیں۔یہ ایسی باتیں ہیں کہ اگر اُن کو مادی دنیا پر قیاس کریں تو صد با اعتراضات پیدا ہوتے ہیں۔مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أعلى (بنی اسرائیل: ۷۳) سے ظاہر ہے کہ دیدار کا وعدہ یہاں بھی ہے مگر ہم اُسے جسمانیات پر حمل نہیں کر سکتے۔" بَاب ٥٢ : الصِّرَاطُ جَسْرُ جَهَنَّمَ صراط جہنم کا پل ہے لملفوظات، جلد ۳ صفحه ۷۲) ٦٥٧٣: حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا ۶۵۷۳: ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي سَعِيدٌ نے ہمیں بتایا اُنہوں نے زہری سے روایت کی کہ وَعَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُمَا سعید اور عطاء بن یزید نے مجھے خبر دی، کہ حضرت عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔و ابوہریرہ نے ان دونوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حَدَّثَنِي مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ روایت کرتے ہوئے بتایا۔نیز محمود ( بن غیلان) أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ نے مجھ سے بیان کیا کہ عبد الرزاق بن ہمام) نے بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ ہمیں بتایا۔معمر نے ہمیں خبر دی، معمر نے زہری