صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 4 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 4

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۴ وَقَوْلُ اللهِ تَعَالَى : ادْعُونِ اَسْتَجِبْ لَكُمْ ۸۰ - كتاب الدعوات اِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدُ خُلُونَ جَهَنَّمَ ذَخِرِينَ ( المؤمن : ٦١) اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا: مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں وہ عنقریب جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے تشریح : ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدُخُلُونَ جَهَنَّمَ ذَخِرِينَ یعنی مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں وہ طرق عنقریب جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے۔آیت إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُون کی تفسیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث میں یوں بیان ہوئی ہے : عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ مَنْ لَّمْ يَسْأَلِ اللهَ يَغْضَبْ عَلَيْهِ " جو اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں کرتا وہ عند اللہ مغضوب بن جاتا ہے۔نیز فرمایا: الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ اور یہ آیت پڑھی: ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ 1 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: اس میں کیا شک ہے کہ انسان کو اس خدا کی طرف رجوع کرنے کی حاجت ہے جس کے ہاتھ میں یہ تمام اسباب اور اسباب در اسباب ہیں اور جس طرح خدا تعالیٰ کی کتابوں میں نیک انسان اور بد انسان میں فرق کیا گیا ہے اور اُن کے جُد اجد امقام ٹھہرائے ہیں اسی طرح خدا تعالیٰ کے قانونِ قدرت میں ان دو انسانوں میں بھی فرق ہے جن میں سے ایک خدا تعالیٰ کو چشمہ فیض سمجھ کر بذریعہ حالی اور قالی دُعاؤں کے اس سے قوت اور امداد مانگتا اور دوسر ا صرف اپنی تدبیر اور قوت پر بھروسہ کر کے دُعا کو قابل مضحکہ سمجھتا ہے بلکہ خدا تعالیٰ سے بے نیاز اور متکبرانہ حالت میں رہتا ہے۔جو شخص مشکل اور مصیبت کے وقت خدا سے دُعا کرتا اور اس سے حلِ مشکلات چاہتا ہے وہ بشر طیکہ دُعا کو کمال تک پہنچاوے خدا تعالیٰ سے اطمینان اور حقیقی خوشحالی پاتا ہے اور اگر بالفرض وہ مطلب اس کو نہ ملے تب بھی کسی اور قسم کی تسلی اور سکینت خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کو عنایت ہوتی ہے اور وہ ہر گز ہر گز نامراد نہیں رہتا اور علاوہ کامیابی کے ایمانی قوت (سنن الترمذی، کتاب الدعوات، باب مَن لَّمْ يَسْأَلِ اللهَ يَغْضَبْ عَلَيْهِ، روایت نمبر ۳۳۷۳) (سنن الترمذی، ابواب تفسير القرآن، باب و من سورة المؤمن، روایت نمبر ۳۲۴۷)