صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 272 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 272

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۲۷۲ ۸۱ - كتاب الرقاق يَقُوْلُ قَالَ الْأَصْمَعِيُّ وَ أَبُوْ عَمْرٍو وَ نے ابو احمد بن عاصم (بلخی) سے سنا وہ کہتے تھے غَيْرُهُمَا جَذْرُ قُلُوبِ الرِّجَالِ، الْجَذْرُ میں نے ابو عبید سے سنا وہ کہتے تھے (عبد الملک الْأَصْلُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ وَ الْوَكْتُ بن قريب) اصمعی اور ابو عمرو (بن علاء قاری) أَثَرُ الشَّيْءِ الْيَسِيْرِ مِنْهُ وَ الْمَجْلُ وغیرہ نے کہا جذر کا لفظ جو حدیث میں ہے اس کا أَثَرُ الْعَمَلِ فِي الْكَفِّ إِذَا غَلُظَ۔ معنی ہے ہر چیز کی جڑ اور وکت کہتے ہیں ہلکے خفیف داغ کو اور مجل وہ موٹا چھالا جو کام کرنے أطرافه: ٧٠٨٦، ٧٢٧٦- سے ہتھیلی پر پڑ جاتا ہے۔ ٦٤٩٨: حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا ۶۴۹۸ : ابو الیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے زہری سے ، زہری نے سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ کہا مجھے سالم بن عبد اللہ نے خبر دی کہ حضرت عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے۔ میں نے رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے يَقُولُ إِنَّمَا النَّاسُ كَالْإِبِلِ الْمِائَةِ لَا تھے۔ لوگ بھی اونٹوں کی طرح ہیں سو ہوں تو ان میں ایک سواری کا اونٹ بھی تمہیں نہیں ملتا۔ تَكَادُ تَجِدُ فِيهَا رَاحِلَةً۔ تشریح : رَفعُ الْأَمَانَة : امانت کا اٹھ جانا زیر باب حدیث میں انذاری پیشگوئی کی گئی ہے جس کا نوحہ حالی نے بھی کیا اور دیگر شاعروں نے بھی چنانچہ ایک شاعر نے کہا: ہو گئے حکمراں کمینے لوگ خاک میں مل گئے نگینے لوگ (حبیب جالب) زیر باب اس انداری خبر میں بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں پر ایک وقت آئے گا جب امانت ان کے اندر سے اُٹھ جائے گی اور ڈھونڈے سے بھی ان میں کوئی امین نہ ملے گا۔ ایمان جو کہ سب سے بڑی امانت ہے جب کسی قوم سے اُٹھ جائے تو قو میں از خود اس ایمان کو دوبارہ پیدا نہیں کر سکتیں۔ جب سے نسل انسانی کا آغاز ہوا ہے انسانوں کی اجتماعی گمراہی کا ایک ہی طریق علاج اپنایا گیا ہے اور وہ ہے : وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمُ اكْثَرُ الْأَوَّلِينَ وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِمْ مُنْذِرِينَ (الصافات: ۷۲، ۷۳) اور یقینا اُن سے قبل بہت سی پہلی قو میں گمراہ ہوئیں اور ہم نے اُن میں رسول بھیجے۔