صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 268 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 268

صحیح البخاری جلد ۱۵ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔طرفه ٢٧٨٦- ۲۶۸ ۱ - کتاب الرقاق نے بھی ابن شہاب سے نقل کیا۔اُنہوں نے عطاء بن یزید لیثی) سے ، عطاء نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔٦٤٩٥: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ۶۴۹۵: ابونعیم نے ہم سے بیان کیا کہ (عبد العزیز ) الْمَاجِشُونُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ماجشون نے ہمیں بتایا۔انہوں نے عبد الرحمن صَعْصَعَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ بن ابى صنع صعصعہ سے، عبد الرحمن نے اپنے باپ سَمِعَهُ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عبد الله بن ابی صعصعہ ) سے روایت کی کہ اُنہوں عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ نے حضرت ابوسعید سے سنا۔حضرت ابو سعید زَمَانٌ خَيْرُ مَالِ الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ الْغَنَم بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے يَتْبَعُ بِهَا شَعَفَ الْجِبَالِ وَمَوَاقِعَ سنا۔آپ فرماتے تھے: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں مسلمان مشخص کا بہتر مال بکریاں الْقَطْرِ يَفِرُّ بِدِينِهِ مِنَ الْفِتَنِ۔ہوں گی جنہیں وہ پہاڑوں کی چوٹیوں اور بارش کی جگہوں میں ساتھ ساتھ لئے پھرے گا۔اپنے دین کو فتنوں سے بچاتے ہوئے بھاگتا پھرے گا۔أطرافه ۱٩ ۳۳۰۰ ، ۳۶۰۰، ۷۰۸۸ تشريح۔الْعُزُلَةُ رَاحَةُ مِنْ خُلاط السُّوءِ : تہائی برے ہمنشینوں سے راحت کا موجب ہوتی ہے۔بر اماحول برے ساتھی اور گندی مجلس نمک کی اس کان کی طرح ہے جس میں جانے والی ہر چیز نمک بن جاتی ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری جگہ برے ساتھی کی مثال بھٹی سے دی ہے۔جس سے اٹھنے والی آگ کے شعلے اور چنگاریاں اور بد بو انسان کے لیے تکلیف اور نقصان کا باعث بن سکتے ہیں اور اچھی مجلس کی مثال خوشبو سے دی ہے۔اس لیے اگر کوئی شخص گندی سوسائی کو اپنی نیکی اور پاک سیرت سے متاثر نہ کر سکے اور نہ اس میں یہ طاقت ہو کہ وہ اپنی پاک باطنی اور روحانی طاقت سے ان پر غالب آسکے جس طرح انبیاء اپنی قدسی تاثیرات سے اپنے معاشرہ کو پاک کرتے ہیں اور مزکی بن کر دکھاتے ہیں۔جو شخص کمزور ہو اور معاشرے کے برے اثرات سے محفوظ نہ رہ سکتا ہو اس کے لیے یہی مناسب ہے کہ وہ اس مجلس اور ماحول سے ہجرت کر جائے اور اپنے دین اور ایمان کو بچالے۔اسی لیے ہجرت کو بہت بڑی نیکی قرار دیا گیا ہے اور حالت ہجرت میں وفات پا جانے والے کے متعلق