صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 259 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 259

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۲۵۹ - كتاب الرقاق قرآن کریم نے فرمایا ہے : يَأَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلى رَبِّكَ كَدْحًا فَبُلِقِيهِ (الانشقاق: ۷) اے انسان تو اپنے رب کی طرف پورا زور لگا کر جانے والا ہے (اور ) پھر اس سے ملنے والا ہے۔ باب ۲۹ : الْجَنَّةُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ وَالنَّارُ مِثْلُ ذَلِكَ جنت تم میں سے ایک کے اس کی جوتی کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے اور آگ بھی اسی طرح ٦٤٨٨ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ ۶۴۸۸: موسیٰ بن مسعود نے ہم سے بیان کیا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللهُ منصور اور اعمش سے، ان دونوں نے ابووائل عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ سے، ابو وائل نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) وَسَلَّمَ الْجَنَّةُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا نبی شِرَاكِ نَعْلِهِ وَالنَّارُ مِثْلُ ذَلِكَ۔ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت تم میں سے ایک کے اس کی جوتی کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے اور آگ بھی اسی طرح۔ ٦٤٨٩ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى :۶۴۸۹: محمد بن شنی نے مجھ سے بیان کیا کہ غندر حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ نے عبد الملک بن عمیر سے ، عبد الملک نے ابو سلمہ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ (بن عبد الرحمن) سے، ابوسلمہ نے حضرت ابو ہریرہ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَصْدَقُ بَيْتٍ قَالَهُ سے، حضرت ابو ہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے الشَّاعِرُ : روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا نہایت سچا شعر جو کسی أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ۔ شاعر نے کہا ہے وہ یہ ہے: أطرافه: ٣٨٤١ ، ٦١٤٧- یعنی اللہ کے سوا ہر چیز بے حقیقت ہے رم تشريح : الْجَنَّةُ أَقْرَبُ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنْ شِرَاكِ نَعْلِهِ وَالنَّارُ مِثْلُ ذَلِكَ : جنت تم میں سے ایک کے اس کی جوتی کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے اور آگ بھی اسی طرح۔ اس کا مطلب