صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 256
صحیح البخاری جلد ۱۵ ۲۵۶ -- كتاب الرقاق ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے ہر سلامتی پسند اور امن پسند شخص محفوظ رہتا ہے۔پس یہ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کا حقیقی ادراک جو تقویٰ سے ملتا ہے۔“ (خطبات مسرور ، خطبہ جمعہ فرموده یکم مارچ ۲۰۱۳، جلد ۱۱ صفحه ۱۴۱) وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللهُ عَنْهُ : مہاجر وہ ہے جس نے اُن باتوں کو چھوڑ دیا جن سے اللہ نے روکا۔اس میں ایک تو ان سب کی دلجوئی کی گئی ہے جو اپنی مجبوریوں سے خدا کی خاطر ہجرت نہیں کر سکتے اور ان کے دل فتنوں سے بے چین رہتے ہیں ان کو بتا دیا کہ تم اپنے وطنوں میں رہتے ہوئے بھی ہجرت کا ثواب اور برکات حاصل کر سکتے ہو اگر منہیات یعنی ان تمام گناہوں کی سرزمین سے منتقل ہجرت کرتے رہو تو تم عند اللہ مہاجر سمجھے جاؤ گے۔دوسرے ظاہری ہجرت کرنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ محض اپنے وطن سے ہجرت کرنا مہاجر کہلانے کے لیے کافی نہیں اور نہ یہ وہ ہجرت ہے جو تمہیں ان برکات کا وارث بنائے گی جو اصل مہاجر کو نصیب ہوتی ہیں۔جن کا ذکر قرآنِ کریم میں ان الفاظ میں ہوا: وَمَنْ يُهَاجِرْ فِي سَبِيلِ اللهِ يَجِدُ فِي الْأَرْضِ مُرغَمًا كَثِيرًا وَسَعَةَ (النساء: ۱۰۱) اور جو ( شخص بھی) اللہ کی راہ میں ہجرت کرے گا وہ ملک میں حفاظت کی بہت سی جگہیں اور فراخی (کے سامان ) پائے گا۔اور جس ہجرت کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان کی نشانی اور گناہوں کے دھوئے جانے کا ذریعہ بتایا ہے۔اصل ہجرت وہی ہے جو نہ صرف ظاہری اور عارضی دشمن کے علاقہ سے کی جائے بلکہ ابدی دشمن شیطان کے علاقہ سے بھی کی جائے۔بَاب ۲۷: قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا بی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا: اگر تم جانتے جو میں جانتا ہوں تم ہنتے تھوڑا اور روتے بہت ٦٤٨٥: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ۶۴۸۵: یحییٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلِ عَنِ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے عقیل سے، عقیل نے ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ابن شہاب سے ، ابن شہاب نے سعید بن مسیب أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ سے روایت کی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وَسَلَّمَ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ فرمایا: اگر تم جانتے ہوتے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے تھوڑا اور روتے بہت۔قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا۔طرفه : ٦٦٣٧ -