صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 175 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 175

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۱۷۵ ۸۰- كتاب الدعوات علم دیا گیا۔یہی طریق آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار فرمایا جیسا کہ زیر باب حدیث میں ہے: كَانَ يَتَخَولُنَا بِالْمَوْعِظَةِ فِي الْأَيَّامِ كَرَاهِيَةَ السَّامَة عَلَيْنَا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف مقررہ دنوں میں ہمیں وعظ و نصیحت کیا کرتے تھے کیونکہ آپ اس بات کو نا پسند کرتے تھے کہ ہم کہیں اکتانہ جائیں۔اس طریق کار میں ایک راز یہ بھی ہے کہ انسان کے قویٰ کے مطابق اس سے مختلف کام لئے جائیں جب ایک نوع کے کام سے اکتاہٹ اور تھکاوٹ ہو جائے تو دوسری نوع کا کام شروع کر دیا جائے مثلاً پڑھنے لکھنے سے تھک جائے تو جسمانی مشقت کے کام کرے اور یوں انسان تھوڑے وقت میں تنوع کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر بہت سے کام کر سکتا ہے۔وہ لوگ جو امامت اور لیڈر شپ کی صلاحیتیں رکھتے ہیں وہ بہترین مقرر، بہترین منتظم، بہترین مصنف اور بہترین سپہ سالار اور اپنی ذاتی اور قومی زندگی میں قابل تقلید وجود دکھائی دیتے ہیں وہ اس نکتہ معرفت سے فائدہ اُٹھاتے ہیں کہ ایک نوع کے کام سے طبیعت میں اکتاہٹ آئی تو دوسری نوع کا کام شروع کر دیا اور یوں ایک کامل توازن کے ساتھ ہر ذمہ داری سے سر خرو ہوتے ہیں۔