صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 129 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 129

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۱۲۹ ۸۰ - كتاب الدعوات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: پس غریبوں کو ہر گز بے دل نہ ہونا چاہیئے۔ان کا قدم آگے ہی ہے، لیکن وہ کوشش کریں کہ تھوڑی بہت جو کسر ہے وہ نکال دیویں کیونکہ بعض وقت ان لوگوں سے غریبی میں بھی بڑے بڑے گناہ صادر ہو جاتے ہیں۔صبر نہیں کرتے ، خد اتعالیٰ کو گالیاں دینے لگ جاتے ہیں۔معاش کی قلت ہو تو چوری، ڈاکہ اور دوسرے جرائم شروع کر دیتے ہیں۔ایسی حالتوں میں صبر کرنا چاہیئے اور خدا تعالیٰ کی نافرمانی کی طرف ہر گز مائل نہ ہونا چاہیے۔غربت اور کم رزقی دراصل انسان کو انسان بنانے کے لیے بڑی کیمیا ہے بشر طیکہ اس کے ساتھ اور قصور نہ ہوں۔جیسے مالداروں میں تکبر اور نخوت وغیرہ پیدا ہو کر ان کے اعمال کو تباہ کر دیتے ہیں ویسے ہی ان میں بے صبری موجب ہلاکت ہوتی ہے۔اگر غریب لوگ صبر سے کام لیں تو ان کو وہ حاصل ہو جو اور لوگوں کو مجاہدہ سے حاصل نہیں ہو سکتا۔“ ( ملفوظات جلد ۴ صفحہ ۹۰) بَاب ٤٧ : الدُّعَاءُ بِكَفْرَةِ الْمَالِ وَالْوَلَدِ مَعَ الْبَرَكَةِ برکت کے ساتھ بہت مال اور اولاد کی دعا کرنا ٦٣٧٨ - ٦٣٧٩: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ ۶۳۷۸ - ۶۳۷۹: محمد بن بشار نے مجھ سے بیان بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا۔شعبہ نے ہم سے بیان قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ کیا۔انہوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا۔قتادہ أُمّ سُلَيْمٍ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ نے حضرت انس سے، حضرت انس نے حضرت أَنَسٌ خَادِمُكَ ادْعُ اللهَ لَهُ قَالَ اللَّهُمَّ ام سلیم سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: یا رسول أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا الہ! اس آپ کا خادم ہے۔آپ اس کے لئے اللہ سے دعا کریں۔آپ نے دعا کی: اے اللہ ! اس أَعْطَيْتَهُ۔کے مال اور اس کی اولاد کو بڑھا اور جو تو اُس کو عطا فرمائے اس میں تو اُس کے لئے برکت دے۔وَعَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ اور ہشام بن زید سے مروی ہے کہ میں نے بھی