صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 114 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 114

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۱۱۴ ٨٠ - كتاب الدعوات باب ٤٢ : التَّعَوُّذُ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ نکمی عمر سے پناہ مانگنا أَرَاذِلْنَا (هود: ۲۸) سُقَاطِنَا ۔ اراذلنا ( جو قرآن مجید میں آیا ہے اس کے معنی ہیں: ہم میں سے رذیل لوگ۔ ٦٣٧١: حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا ۶۳۷۱: ابو معمر نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوارث عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ (بن سعید) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبدالعزیز صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ بن صہیب سے ، عبد العزیز نے حضرت انس بن اللهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ يَقُولُ اللَّهُمَّ رسول الله اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ مانگا کرتے۔ آپ دعا کرتے : اے اللہ ! میں سستی سے تیری پناہ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَأَعُوذُ لیتا ہوں اور بزدلی سے تیری پناہ لیتا ہوں اور بہت بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَرَمِ بڑھاپے سے تیری پناہ لیتا ہوں اور بخل سے تیری وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ۔ پناہ لیتا ہوں۔ أطرافه: ۲۸۲۳ ، ۲۸۹۳ ، ٤٧٠٧، ٥٤٢٥ ٦٣٦٣، ٦٣٦٧، ٦٣٦٩۔ تشريح : التَّعَوذُ مِنْ أَرْذَلِ الْعُمُرِ : بھی عمرسے پناہ مانگنا۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مضبوطی اور ترقی کے بعد پھر وہ زمانہ آتا ہے کہ بوڑھا ہو کر کمزور ہو جاتا ہے حتی کہ ہوش و حواس قائم نہیں رہتے۔ ایسے بڑھاپے سے بچنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا سکھلائی ہے کہ اے اللہ ! ایسا بڑھا پانہ آئے جس میں نکما ہو جاؤں اور عقل ماری جائے۔ انسان کو جسمانی کمزوری دو طرح سے لاحق ہوتی ہے۔ اوّل طاقتوں کے غلط استعمال سے دوسرا بڑھاپے کی وجہ سے۔“ (خطبات محمود جلد ۱۲ صفحہ ۱۴۲) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: جو پیرانہ سالی کا زمانہ ہے وہ تو بجائے خود ایسا نکما اور رڈی ہوتا ہے، جیسے کسی چیز سے عرق نکال لیا جاوے اور اس کا پھوک باقی رہ جاوے۔ اسی طرح پر انسانی عمر کا پھوک بڑھاپا ہے۔ انسان اس وقت نہ دنیا کے لائق رہتا ہے اور نہ دین کے۔ مخبوط الحواس اور تھے۔