صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 112
صحیح البخاری جلد ۱۵ ۱۱۲ ۸۰ - كتاب الدعوات رَضِيَ زور بازو سے نہیں ملتی۔دعا کرے اور دُعا کر اوے۔صادقوں کی صحبت اختیار کرے۔سارے کے سارے خدا کے ہو جاؤ۔“ ( ملفوظات جلد اوّل صفحه ۵۷۸،۵۷۷) بَابِ ٤١ : التَّعَوُّذُ مِنَ الْبُخْلِ بخل سے پناہ مانگنا الْبُخْلُ وَالْبَخَلُ وَاحِدٌ مِثْلُ الْحُزْنِ وَالْحَزَنِ بُخْل اور بحل ایک ہی ہیں جیسے حُزن اور حزن۔٦٣٧٠ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى :۶۳۷۰: محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ غندر حَدَّثَنِي غُنْدَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ نے مجھے بتایا۔انہوں نے کہا: شعبہ نے ہم سے بیان عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُصْعَبِ کیا۔شعبہ نے عبد الملک بن عمیر سے، عبد الملک بْنِ سَعْدِ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَاصِ نے مصعب بن سعد سے ، مصعب نے حضرت سعد اللهُ عَنْهُ كَانَ يَأْمُرُ بِهَؤُلَاءِ بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ وہ الْخَمْسِ وَيُحَدِّثُهُنَّ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى یہ پانچ دعائیں کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔اور وہ اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ في صلى اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے یہ مِنَ الْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ دعائیں بتایا کرتے تھے : اے اللہ ! میں بخل سے وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ تیر پناہ لیتا ہوں اور بزدلی سے تیری پناہ لیتا ہوں اور نکمی عمر تک پہنچنے سے تیری پناہ لیتا ہوں اور دنیا کے فتنے سے تیری پناہ لیتا ہوں اور عذاب قبر سے وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔أطرافه: ٢٨٢٢، ٦٣٦٥، ٦٣٧٤ ، ٦٣٩٠- ریح: تیری پناہ لیتا ہوں۔التَّعَوُّذُ مِنَ الْبُخْلِ: بخل سے پناہ مانگنا۔ہر چیز کا ایک مصرف اور موقع ہوتا ہے اور کسی چیز کو اس کے صحیح مصرف اور صحیح موقع پر خرچ کرنے سے روک دینا بخل کہلاتا ہے۔امام راغب بیان کرتے ہیں کہ بخل یہ ہے کہ ذخائر کو وہاں (خرچ کرنے) سے روکنا جہاں سے روک رکھنا جائز نہ ہو۔انہوں نے آیت کریمہ الَّذِيْنَ يَبْخَلُونَ وَيَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبُخْلِ (النساء :۳۸) کے حوالے سے لکھا ہے کہ بخل دو قسم کے ہیں۔اول یہ کہ انسان خود اپنی چیزوں کو خرچ کرنے میں بخل کرے۔دوم یہ کہ وہ دوسروں کو بھی بخل کرنے کا کہے۔اور یہ پہلی قسم سے زیادہ قابل مذمت ہے۔(المفردات فی غریب القرآن، بخل) وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ البُخْلِ وَالجُبْنِ: اور میں تیری پناہ لیتا ہوں کنجوسی اور بزدلی سے۔