صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 106
صحیح البخاری جلد ۱۵ 104 ۸۰ - كتاب الدعوات پروفیسر (جنرل) ڈاکٹر محمد مسعود الحسن نوری صاحب Cold Water Therapy کے فوائد حدیث مبارکہ کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: غور کرنے کے بعد اس حدیث میں ”خطاؤں“ کا لفظ ہماری جسمانی اور روحانی بیماریوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔"Physical and Mental Disorders“ اور حدیث کا دوسرا حصہ کہ "برف اور اولوں کے پانی سے دھو ڈال سے مراد Ice-cold Therapy ہے۔Hydrotherapy Ice-cold Water Therapy طریقہ علاج دو ہزار سال سے زائد عرصہ سے رائج ہے۔Hippocrates اس بارہ میں کہتے ہیں: وو allays lassitude physical or mental weakness“ یعنی جسمانی اور ذہنی تھکان و کمزوری میں کمی واقع کرتی ہے۔اس طریقہ علاج میں پانی کو یا برف کے ٹکڑے (اولے) کو یا پھر برف کو پگھلا کر درجہ انجماد کے قریب پہنچاتا ہے۔اس کو Cold Hydrotherapy بھی کہتے ہیں۔یہ طریقہ کار طبی اصطلاح میں چند دوسرے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔جس میں Cold showers therapy, Ice baths, Ice immersion, Ice cold swims شامل ہیں۔Cold Hydrotherapy کا استعمال جب کیا جاتا ہے تو جلد کی شریانیں ٹھنڈ کی وجہ سے سکٹر (Vasoconstrict) جاتی ہیں اور خون انسانی بدن کے اندرونی اعضاء میں سرائت کر جاتا ہے جس کے نتیجہ میں گرمی conserve ہوتی ہے اور اس طرح دماغ، دل اور دیگر اعضاء کو تازہ خون پہنچتا ہے اور آکسیجن و غذائیت فراہم ہوتی ہے، زہر یلا مادہ صاف ہوتا ہے اور جسم مضبوط ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ Cold baths جسم میں "stress hormones" (یعنی cortisol) کم کرتی ہے اور Serotonin) feel - good transmitters Endorphins or epinephrine &) کو بڑھاتی ہے۔Glutathione جو ایک نہائت مفید - super anti oxidant ہے اس میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس کے ساتھ دماغ میں Opioids اور Cannabinoids کا اضافہ ہوتا ہے جو mood control اور feeling of well-being پیدا کرتی ہیں اور خود اعتمادی بڑھاتی ہے۔اس کی مقدار خون میں بڑھتی ہے اور شریانوں کی صحت برقرار رکھتی ہے۔اسی طرح انسانی جسم اور دماغ میں سکون اور خوشی کا احساس بڑھتا ہے۔Cold Hydrotherapy کے فوائد: عرصہ قدیم سے اس طریقہ علاج کے فوائد کے بارہ میں ذکر چلا آرہا ہے۔رومی حکومت زمانہ اقتدار میں اس کا استعمال کافی زیادہ تھا اور حال میں دوبارہ cold showers کا ذکر اور استعمال بڑھ رہا ہے۔Win Hof جو ایک Dutch athelete ہے اس نے اس کو بہت فروغ دیا ہے۔مختلف studies نے Ice-cold therapy کے مختلف فوائد بتائے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں: