صحیح بخاری (جلد پانز دہم)

Page 99 of 802

صحیح بخاری (جلد پانز دہم) — Page 99

صحیح البخاری جلد ۱۵ ۹۹ ۸۰ - كتاب الدعوات عذاب ملتا ہے۔وہ جو حدیثوں میں آتا ہے کہ مرنے کے بعد کافروں کو قبر کا عذاب دیا جاتا ہے اس سے مراد یہی قبر ہے، ظاہری قبر مراد نہیں۔کئی بیوقوفوں کے متعلق آتا ہے کہ انہوں نے بعض منافقین کی قبریں کھولیں یہ دیکھنے کے لئے کہ آیا قبر میں اُن کے لئے دوزخ کی کھڑ کی کھلی ہے یا نہیں ؟ مگر جب انہوں نے قبر کو کھولا تو انہیں کوئی آثار دکھائی نہ دیئے۔در حقیقت یہ ان کی غلطی تھی، اگر اسی قبر میں ثواب و عذاب ہو تو وہ پارسی جو اپنے مُردے چیلوں کو کھلا دیتے ہیں، وہ ہند و جو اپنے مردوں کو جلا دیتے ہیں اور وہ لوگ جو ڈوب یا جل کر مر جاتے ہیں ان کو تو قبر کا عذاب یا ثواب ملے ہی نہ۔کیونکہ ان کی تو قبریں ہی نہیں بنیں۔صرف مسلمان اسلام پر عمل کر کے گھاٹے میں رہے۔مگر یہ بات غلط ہے اور حدیث میں تو ظاہری قبر مراد نہیں، ظاہری قبر میں تو بعض دفعہ یکے بعد دیگرے ہیں میں مردوں کو دفن کر دیا جاتا ہے اور ہر شہر میں یہ نظاره نظر آتا ہے۔ایک قبر بنائی جاتی ہے، مگر پندرہ بیس سال کے بعد اس کا نشان مٹ جاتا ہے اور اس جگہ اور قبر بن جاتی ہے۔لاہور کا قبرستان پانچ سو سال سے چلا آ رہا ہے، اس میں ایک ایک قبر میں پندرہ پندرہ میں میں آدمی دفن ہو چکے ہونگے۔ایسی حالت میں ان میں سے کوئی تو شدید دوزخی ہو گا اور کوئی ادنیٰ قسم کا دوزخی ہو گا۔کوئی اعلیٰ جنتی ہو گا اور کوئی ادنی جنتی ہو گا۔اگر دوزخ اور جنت کی کھڑ کی اسی قبر میں کھلتی ہو تو بالکل ممکن ہے کہ پہلے ایک دوزخی اس میں دفن ہو اور پھر کوئی جنتی اس میں دفن ہو جائے۔ایسی صورت میں لازماً دوزخ کی آگ جنتی کو لگے گی اور جنت کی ہوا دوزخی کو پہنچے گی اور ثواب و عذاب بالکل مضحکہ خیز صورت اختیار کر لیں گے۔پس یہ غلط ہے کہ وہ قبر جس میں ثواب یا عذاب ملتا ہے یہ ظاہری قبر ہی ہے۔وہ قبر وہ ہے جس میں خدا تعالیٰ خود انسان کو ڈالتا ہے چنانچہ اس کا مزید ثبوت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے : ذَلِكَ بِانَّ اللهَ هُوَ الْحَقُّ وَ أَنَّهُ يُحْيِ الْمَوْتَى وَأَنَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ وَ أَنَّ السَّاعَةَ اتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا وَ أَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِي القبور (الحج: ۸،۷) فرماتا ہے ہم نے جو بات کہی ہے کہ اللہ ہی اصل چیز ہے اور وہی مر دوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر بات پر قادر ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ قیامت