صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 65 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 65

صحیح البخاری جلد ۱۴ ۶۵ ۷۶ - كتاب الطب الدَّاءَ وَمَا أُحِبُّ أَنْ أَكْتَوِيَ۔ موافق پڑے اور میں پسند نہیں کرتا کہ داغ لگاؤں۔ أطرافه: ٥٦٩٧، ٥٧٠٢، ٥٧٠٤۔ ٥٦٨٤ : حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ۵۶۸۴: عباس بن ولید نے ہمیں بتایا کہ عبدالاعلیٰ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ نے ہم سے بیان کیا۔ سعید ( بن ابی عروبہ ) نے ہمیں قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِي بتایا۔ سعید نے قتادہ سے، قتادہ نے ابو متوکل (ناجی) سے ، ابو متوکل نے حضرت ابو سعید خدری) سے سَعِيدٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ روایت کی کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَخِي يَشْتَكِي بَطْنَهُ آیا کہنے لگا میرے بھائی کو پیٹ کی شکایت ہے آپ فَقَالَ اسْقِهِ عَسَلًا ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ نے فرمایا اس کو شہد پلاؤ پھر وہ آپ کے پاس فَقَالَ اسْقِهِ عَسَلًا ثُمَّ أَتَاهُ الثَّالِثَةَ دوسری بار آیا آپؐ نے فرمایا اس کو شہد پلاؤ پھر وہ فَقَالَ اسْقِهِ عَسَلًا ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ تیسری مرتبہ آیا آپ نے فرمایا اس کو شہد پلاؤ پھر فَعَلْتُ فَقَالَ صَدَقَ اللهُ وَكَذَبَ بَطْنُ وہ آیا اور کہنے لگا میں نے پلا دیا ہے، (مگر اس کو أَخِيكَ اسْقِهِ عَسَلًا فَسَقَاهُ فَبَرَأَ۔ افاقہ نہیں ہوا۔ آپؐ نے فرمایا اللہ نے سچ فرمایا طرفه: ٥٧١٦ ہے اور تمہارے بھائی کے پیٹ نے جھوٹ کہا ہے۔ اس کو شہد پلاؤ تو اس نے اسے شہد پلایا تو اس کو شفا ہوئی۔ تشریح : الدواء بالعسل: شہد سے شہد سے علاج۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: فِيهِ شِفَاء لِلنَّاسِ (النحل : ۷۰) یعنی شہد میں لوگوں کے لیے شفاء شفا ہے۔ شارحین نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ کیا شہد میں ہر مرض کا علاج ہے۔ اس کا ایک جواب یہ ہے کہ جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاء فَإِذَا أُصِيبَ دَوَاءُ النَّاءِ بَرَأَ بِإِذْنِ اللهِ عَزَّ وَجَل لے کہ ہر مرض کی دوا ہے جب وہ صحیح تشخیص کے ساتھ دی جائے تو مریض اللہ کے اذن سے شفا پائے گا۔ یہی اصول شہد کے علاج کا ہے کہ جب تشخیص صحیح ہو اور اذنِ الہی ہو تو شفا ہو گی۔ شہد اور مرض کی تشخیص کے لیے اس اصول کو مد نظر رکھنا ضروری ہے کہ شہد کی ایک قسم نہیں بلکہ اس کی سینکڑوں قسمیں ہیں۔ عربی میں شہد کے چار سو نام ہیں۔ عربی کا یہ اصول ہے کہ جو نام کسی چیز کو دیا جاتا ہے اس میں وہ خصوصیت پائی جاتی ہے تو چار سوناموں کا مطلب ہے عربوں کے نزد نزدیک شہد کی چار سو اقسام تھیں اور ہر قسم اپنی اپنی خصوصیت کی حامل تھی۔ ا (صحیح مسلم، کتاب السلام ، باب لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاهُ )