صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 649 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 649

۶۴۹ صحیح البخاری جلد ۱۴ ۷۸ - كتاب الأدب جمائی لینے سے انسان بیماریوں کو بھی لوگوں میں پھیلاتا ہے۔اس لئے ایک وجہ Air-bome diseases کی جمائی لینا بھی ہے۔اور آجکل جب 19-Covid کی بیماری عروج پر ہے اس لئے جھائی کو روکنے کے لئے جو احتیاطی تدابیر کا ذکر ہے اس پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے۔جمائی لینے والا ایک قبیح فعل کا اس وقت مظاہرہ کرتا ہے جب سب کے سامنے اپنا منہ کھول کر اپنا اندرون ظاہر کرتا ہے اور عفونت پھیلاتا ہے۔یہ حرکت ساتھ بیٹھنے والوں کے لئے نفرت انگیز مناظر پیش کرتی ہے۔Marriage counsellors نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ میاں بیوی کے باہمی تعلقات میں متواتر جمائی لینا دوری پیدا کر دیتی ہے اور مغربی معاشرہ میں بعض اوقات طلاق پر نوبت آجاتی ہے۔کہتے ہیں کہ مصر کا مشہور فرعون Ramesses جو کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے وقت فرعون تھا ) Excessive yawning کیا کرتا تھا جو کہ شدید دانتوں اور کمر کی تکلیف کی وجہ سے تھی۔اس کی بیوی (جس نیک عورت نے حضرت موسیٰ کالی نام کو پالا ) مذ ہبی اختلاف کے علاوہ اس کے منہ کی شدید عفونت کی وجہ سے علیحدہ رہتی تھی۔مورخین کہتے ہیں کہ جس شاہی محل کے کمرے میں وہ جمائی لیتا تھا وہ کمرہ Putrid smell کیوجہ سے بیٹھنے کے قابل نہیں ہوتا تھا۔یقیناً انسان کا حسن اس کا چہرہ اور منہ ہے اس پر مسکراہٹ اور خندہ پیشانی اس حسن کو دوبالا کر دیتی ہے۔شائد اسی لئے منہ کھول کر بلند آواز سے قہقہہ لگانے کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپسند فرمایا ہے۔مذکورہ بالا حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ فرمایا: ” اور جب جمائی لیتا ہے تو شیطان اس پر ہنستا ہے اس میں بھی ایک گہرا راز پوشیدہ ہے۔”شیطان“ لفظ کا اشارہ ذہنی، معاشرتی، جسمانی، روحانی اور طبی بیماریوں کے مجموعہ کی طرف ہے۔شیطان جس کے بارہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ شیطان ہر انسان کے خون میں دوڑتا ہے “ یعنی یہ بیماریوں کا مجموعہ (شیطان) یا تو انسان کے اندر سے پیدا ہوتا ہے یا باہر کے ماحول کے اثرات سے پیدا ہوتا ہے۔طبی ماہرین نے حالیہ ریسرچ سے حتمی طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ Excessive yawning متعدد بیماریوں کا یا تو پیش خیمہ ہے یا ان کا حصہ ہے۔ان میں بعض مندرجہ ذیل ہیں: Sleep disorder, Depression, Anxiety, Stress, Autism, Schizophrenia Brain tumor, Stroke, Epilepsy ذہنی بیماریاں: دماغی بیماریاں: جسمانی بیماریاں: Heart attack, Hypoglycaemia, Liver failure, Obstructive Sleep Apnoea Drug Abuse نشہ آور اشیاء: یہ چند ایک شیطان ہیں جو انسان پر حملہ کرتے ہیں اور وہ بد نصیب اس کے زیر اثر آجاتے ہیں۔