صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 610
صحیح البخاری جلد ۱۴ ۶۱۰ ۷۸ - كتاب الأدب لفظ اللھر کے بنیادی معنی غالب آنے کے ہیں۔ زمانہ کو دھر اس لیے کہتے ہیں کہ وہ ہر چیز پر سے گذرتا اور اس پر غالب آجاتا ہے۔ (مقاييس اللغة - دھر) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہی پر حکمت ارشاد فرمایا ہے کہ لا تَسُبُّوا الدهر فَإِنَّ اللهَ هُوَ الدَّهْرُ زمانہ کو گالی نہ دو کیونکہ خدا ہی زمانہ ہے۔ اس کے یہ معنی نہیں کہ ٹائم اور خدا ایک ہی چیز ہے بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ کوئی ٹائم ایسا نہیں جس میں خدا اپنی صفات ظاہر نہیں کرتا اور جب وہ ظاہر کرتا ہے تو تمہارا کیا حق ہے کہ تم یہ کہو کہ زمانہ بُرا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث سے صاف پتا لگتا ہے کہ کسی دن کو بُرا کہنا درحقیقت خدا تعالیٰ کو بُرا کہنا ہے۔ جو شخص یہ کہتا ہے کہ فلاں دن بُرا ہے وہ دوسرے ا الفاظ میں اِس امر کا اظہار کرتا ہے کہ نَعُوذُ باللہ خدا برا ہے کیونکہ وہ دن خدا نے بنایا ہے کسی اور نے نہیں بنایا۔ اگر ایک سیر دودھ میں کچھ چھینٹے پیشاب کے پڑے ہوئے ہوں تو تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب وہ دودھ پینے کے قابل ہے۔ تمہیں بہر حال سارے دودھ کو گندا کہنا پڑے گا۔ اسی طرح جو شخص یہ کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی کچھ صفات ایسے دن میں ظاہر ہوئیں جو منحوس تھا تو دوسرے الفاظ میں وہ اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ نَعُوذُ باللہ خدا تعالیٰ کی تمام صفات منحوس ہیں اور ایسا کہنا بدترین کفر ہے۔ کوئی دہر یہ بھی ایسی بات نہیں کہہ سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ کام کی رغبت پیدا کرنے اور قوم کی ہمت بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنا اچھے سے اچھا نمونہ لوگوں کے سامنے پیش کریں۔ اور بجائے یہ کہنے کے کہ زمانہ بُرا ہے اُن کو اس امر کی طرف توجہ دلائیں کہ زمانہ ترقی کی طرف دوڑتا چلا جا رہا ہے تم بھی آگے بڑھو اور اس دوڑ میں شامل ہو کر دوسروں سے آگے نکلنے کی کوشش کرو۔ مگر آجکل لوگ بات شروع کرتے ہی کہنے لگ جاتے ہیں کہ کیا بتائیں زمانہ بہت بُرا ہے۔ تم لائبریریوں میں آج سے پانچ سو سال پہلے کی لکھی ہوئی کتابیں نکال کر پڑھو تو ان میں بھی یہی لکھا ہو گا کہ آجکل کا زمانہ بہت بڑا ہے، آج سے تیرہ سو سال پہلے کی کتا بیں نکال کر دیکھو تو ان میں بھی یہی لکھا ہو گا کہ یہ زمانہ بہت برا ہے، یہودیوں کی کتابیں نکال کر دیکھ لو تو ان میں بھی یہی لکھا ہو گا کہ یہ زمانہ بہت برا ہے، اس میں مسیح جیسے گندے