صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 609 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 609

صحیح البخاری جلد ۱۴ 7+9 - كتاب الأدب بَاب ۱۰۱: لَا تَسُبُّوا الدَّهْرَ زمانے کو گالی مت دو ٦١٨١: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ :۲۱۸۱: یحی بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے یونس سے، یونس نے شِهَابٍ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ قَالَ قَالَ ابن شہاب سے روایت کی کہ ابو سلمہ نے مجھے خبر أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ دی۔انہوں نے کہا: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الله کہتے تھے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ يَسُبُّ بَنُو آدَمَ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ فرماتا ہے: بنو آدم زمانے کو گالی دیتے ہیں حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں۔میرے ہاتھ میں ہی رات اور بِيَدِي اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ۔أطرافه: ٤٨٢٦، ٧٤٩١۔دن ہیں۔٦١٨٢: حَدَّثَنَا عَيَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ :۶۱۸۲ عیاش بن ولید نے ہم سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَن عبد الا علیٰ نے ہمیں بتایا۔معمر نے ہم سے بیان کیا۔الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ انہوں نے زہری سے، زہری نے ابو سلمہ سے، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابو سلمہ نے حضرت ابو ہریرہ سے ، حضرت ابوہریرہ لَا تُسَمُّوا الْعِنَبَ الْكَرْمَ وَلَا تَقُولُوا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔آپ نے فرمایا: انگور کو کرم نہ کہو اور نہ یوں کہو : زمانے کا خَيْبَةَ الدَّهْرِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ الدَّهْرُ۔ستیا ناس۔کیونکہ اللہ ہی زمانہ ہے۔طرفه: ٦١٨٣ - لا تسبوا الدهر : یعنی زمانے کو گالی مت دو۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَقَالُوا مَا هِيَ الاَحَيَاتُه الدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا يُهْلِكُنَا إِلا الدَّهْرُ وَمَا لَهُمْ بِذلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمْ إِلَّا يَظُنُّونَ (الجاثية : ۲۵) اور وہ کہتے ہیں کہ یہی ورلی زندگی ہمارے لیے مقدر ہے۔اسی زندگی کو گزارتے ہوئے ہم مریں گے اور اس کا لطف اُٹھاتے ہوئے ہم زندہ رہیں گے اور زمانہ ہی ہمیں (اپنے اثر سے ) ہلاک کرتا ہے لیکن اُن کو اس بات کا کوئی حقیقی علم نہیں، وہ صرف ڈھکونسلے مار رہے ہیں۔(ترجمہ تفسیر صغیر)