صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 573
صحیح البخاری جلد ۱۴ ۵۷۳ ۷۸ - كتاب الأدب فعل سے تو بڑی شفقت کرے لیکن زبان کو غلط راہوں پر چلائے وہ بے باک وار کرنے والی ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ایسے شخص سے میرا کوئی تعلق نہیں۔“ (خطبات ناصر ، خطبہ جمعہ فرموده ۱۹ر اپریل ۱۹۶۸، جلد ۲ صفحه ۱۲۹) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ” مجھے تو بڑوں کا ادب کرنے کی اِس قدر تلقین کی گئی تھی کہ میں اس کے خلاف چل ہی نہیں سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چیرے بھائی جس قدر مخالفت سلسلہ کی کرتے تھے وہ ظاہر ہے، انہوں نے دیوار بنا کر مسجد کا رستہ روک دیا، سقوں کو پانی بھرنے اور حجاموں کو حجامت بنانے سے منع کر دیا، کمہاروں کو منع کر دیا کہ ان کے لئے برتن نہ بناؤ۔اور بھی طرح طرح کے ظلم کرتے رہتے تھے لیکن باوجود اس کے بچپن میں میں نے ایک دفعہ میرزا نظام الدین صاحب کے متعلق کوئی بات کرتے ہوئے صرف نظام الدین کہہ دیا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سخت ناراض ہوئے اور فرمایا: وہ تمہارے چاہیں، تمہارے لئے یہ مناسب نہیں کہ اس طرح اُن کا نام لو۔“ (خطبات محمود، خطبہ جمعہ فرموده ۶، ستمبر ۱۹۳۵ء، جلد ۱۶ صفحه ۵۶۰) بَاب ۹۰ : مَا يَجُوزُ مِنَ الشَّعْرِ وَالرَّجَزِ وَالْحُدَاءِ وَمَا يُكْرَهُ مِنْهُ شعر اور رجز اور حدی' کہنا جو جائز ہے اور جو ان میں سے ناپسندیدہ ہے وَقَوْلُهُ: وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْفَاؤُنَ اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا: یعنی اور شعراء کی جماعت اَلَم تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ 0 1 ایسی ہوتی ہے کہ ان کے پیچھے چلنے والے گمراہ ہوتے ہیں۔(اے مخاطب) کیا تیری سمجھ میں (اب تک) نَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ إِلَّا الَّذِينَ نہیں آیا کہ وہ (شعراء) تو ہر وادی میں بے مقصود امَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ وَذَكَرُوا اللهَ كَثِيرًا کے پھرتے ہیں اور وہ ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے وَ انْتَصَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا وَسَيَعْلَمُ نہیں سوائے (شاعروں میں سے ) مومنوں اور نیک ا رجز : جنگ میں پڑھنے کے اشعار۔(فیروز اللغات) خدی عرب شتربانوں کا نغمہ۔(فیروز اللغات)