صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 33 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 33

صحیح البخاری جلد ۱۴ ٣٣ ۷۵ - کتاب المرضى ہے کہ درمیانی اور بڑی عمر کے دل کی جراحی کے مریض دعا کی برکت سے جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں اور آئندہ زندگی ذہنی اور جسمانی سکون سے بسر کرتے ہیں۔ ایک اور اہم نکتہ مریض کے علاج کے حوالے سے یہ ہے کہ معالج مریض کو بیماری سے مایوس نہ کرے اور نہ ہی مریض اپنی بیماری سے مایوس ہو مغربی دنیا میں -Medico Legal الزامات کے خوف سے اکثر طبیب جان لیوا بیماریوں میں مریض کو مایوس کر دیتے ہیں یا پھر مریض اور لواحقین Internet وغیرہ پر پریشان کن معلومات حاصل کر کے مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں جو بعض اوقات خود کشی پر منتج ہو جاتی ہیں۔ ایک اور حدیث میں آپ نے فرمایا: ” تم میں سے کوئی موت کی آرزو ہر گز نہ کرے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام احتیاطی تدابیر اور جملہ اسباب بروئے کار لاتے مگر آپ کا اصل انحصار اور ؟ اور بھروسہ اللہ تعالیٰ پر ہوتا اور یہی اصول طبیب اور مریض کو بھی اپنانا چاہیئے مریض اور طبیب کے تعلق میں حمد ردی (Empathy) اور بیمار پر ہاتھ رکھنا (Expressive touch) نہایت اہم ہیں۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام برگزیدہ وجودوں کی اس برکت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ایسا ہی اُنکے ہاتھوں میں اور پیروں میں اور تمام بدن میں ایک برکت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے اُن کا پہنا ہوا کپڑا بھی متبرک ہو جاتا ہے۔ اور اکثر اوقات کسی شخص کو چھونا یا اُس کو ہاتھ لگانا، اُس کے امراض روحانی یا جسمانی کے ازالہ کا موجب ٹھہرتا ہے۔“ (حقیقۃ الوحی، روحانی خزائن، جلد ۲۲، صفحہ ۱۹) باب ١٤ : مَا يُقَالُ لِلْمَرِيضِ وَمَا يُجِيبُ بیمار کو کیا کہا جائے اور وہ کیا جواب دے ٥٦٦١ : حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ قَالَ حَدَّثَنَا ۵۶۲۱ قبیصہ ( بن عقبہ ) نے ہم سے بیان کیا، کہا: سُفْيَانُ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ سفیان ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش التَّيْمِيِّ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ سے ، اعمش نے ابراہیم تیمی سے، ابراہیم نے عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ حارث بن سوید سے، حارث نے حضرت عبد اللہ (1) Amy L۔ Ai۔,Ruth E۔ Dunkle, Christopher Peterson & Steven F۔ Bolling (1998) The Role of Private Prayer in Psychological Recovery Among Midlife and Aged Patients Following Cardiac Surgery۔ The Gerontologist, Vol 38, Pages: 591-601۔