صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 430 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 430

صحیح البخاری جلد ۱۴ ۷۸ - كتاب الأدب ٦٠٣٨ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ :۶۰۳۸ موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ سَمِعَ سَلَّامَ بْنَ مِسْكِينٍ قَالَ سَمِعْتُ انہوں نے سلام بن مسکین سے سنا۔انہوں نے ثَابِنَّا يَقُولُ حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ الله کہا: میں نے ثابت سے سنا۔وہ کہتے تھے : ہم سے عَنْهُ قَالَ خَدَمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، کہا: میں نبی عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ فَمَا قَالَ لِي صلى اللہ علیہ وسلم کی دس برس خدمت کر تا رہا۔أُفٍّ وَلَا لِمَ صَنَعْتَ وَلَا أَلَّا صَنَعْتَ آپ نے مجھے اُف تک نہ کہا اور نہ ہی یہ کہ کیوں تم نے یہ کیا اور نہ ہی کہ کیوں تم نے یہ کام نہ کیا۔أطرافه: ٢٧٦٨، ٦٩١١ - ریح : حُسْنُ الْخُلُقِ وَالسَّخَاءِ: خوش خلقی اور سخاوت۔یہ باب حسن خلق ، سخاوت اور بخل تین امور ، معنون ہے۔امام راغب " کے نزدیک حسن“ ہر پسندیدہ اور مرغوب چیز کو کہتے ہیں خواہ وہ عقل پسندیدہ ہو یا دل کو اچھی لگے یا محسوس کرنے میں بھلی معلوم ہو۔(المفردات فی غریب القرآن - حسن) امام ابن حجر نے بیان کیا ہے کہ ”خُلق خ کی پیش کے ساتھ اُن قومی اور خصائل سے مخصوص ہے جن کا ادراک بصیرت سے ہوتا ہے۔سخاوت کے معنی ہیں محنت سے حاصل کی ہوئی چیز کو بغیر عوض کے خرچ کر دینا اور یہ محسن اخلاق میں سے ایک عظیم خُلق ہے اور بخل اس کی ضد ہے۔(فتح الباری جزء ۱۰ صفحہ ۵۶۱) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اخلاق سے کوئی صرف نرمی کرنا ہی مراد نہ لے لے۔خُلق اور خلق دو لفظ ہیں جو بالمقابل معنوں پر دلالت کرتے ہیں۔خلق ظاہری پیدائش کا نام ہے۔جیسے کان، ناک، یہانتک کہ بال وغیرہ بھی سب خلق میں شامل ہیں اور خُلق باطنی پیدائش کا نام ہے۔ایسا ہی باطنی قومی جو انسان اور غیر انسان میں ما بہ الامتیاز ہیں، وہ سب خُلق میں داخل ہیں۔یہاں تک کہ عقل فکر وغیرہ تمام قو تیں خُلق ہی میں داخل ہیں۔خُلق سے انسان اپنی انسانیت کو درست کرتا ہے۔۔۔اخلاق سے مراد خدا تعالیٰ کی رضا جوئی ( جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی زندگی میں مجسم نظر آتا ہے) کا حصول ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرز زندگی کے موافق اپنی زندگی بنانے کی کوشش کرے۔یہ اخلاق بطور بنیاد کے ہیں۔اگر وہ متزلزل رہے تو اس پر عمارت نہیں بنا سکتے۔اخلاق ایک اینٹ پر ڈوسری اینٹ کا رکھنا ہے۔