صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 396 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 396

صحیح البخاری جلد ۱۴ ۷۸ - كتاب الأدب - وَلَقَدْ هَلَكَتْ قَبْلَ أَنْ يَتَزَوَّجَنِي میں نے کسی عورت پر بھی اتنار شک نہیں کیا جتنا بِثَلَاثِ سِنِينَ - لِمَا كُنْتُ أَسْمَعُهُ کہ میں حضرت خدیجہ پر رشک کرتی تھی۔حالانکہ يَذْكُرُهَا۔وَلَقَدْ أَمَرَهُ رَبُّهُ أَنْ يُبَشِّرَهَا مُجھ سے شادی کرنے سے تین سال قبل وہ فوت بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ مِنْ قَصَبِ وَإِنْ ہو چکی تھیں۔کیونکہ میں آپ سے سنا کرتی تھی کہ كَانَ لَيَذْبَحُ الشَّاةَ ثُمَّ يُهْدِي فِي آپ ان کا ذکر کرتے رہتے تھے۔اور آپ کے رب نے آپ سے فرمایا تھا کہ خدیجہ کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوش خبری دیں جو خولدار موتیوں کا ہو۔اور جب بھی آپ بکری ذبح کرتے تو ضرور خُلَّتِهَا مِنْهَا۔ہی اس کے گوشت میں سے ان کی سہیلیوں کو بھی ہدیہ بھیجا کرتے تھے۔أطرافه ،۳۸۱۶ ،۳۸۱۷ ۳۸۱۸، ٥٢٢٩، ٧٤٨٤- تشریح : حُسْنُ الْعَهْدِ مِنَ الْإِيمَانِ: یعنی دوستی کے زمانے کو اچھی طرح یاد رکھنا بھی ایمان سے ہی ہوتا ہے۔لفظ العھد کے معانی ہیں زمانہ ، مکان، قسم ، ذمہ داری، صحبت، میثاق (عہد و پیمان)، آمان، نصیحت، وصیت اور بارش۔(عمدۃ القاری جزء ۲۲ صفحہ ۱۰۳) امام راغب نے اس کے معافی کسی چیز کی حفاظت کرنا اور ہر حال میں اس کا خیال رکھنا بیان کیے ہیں۔(المفردات فی غریب القرآن - عهد) مراد یہ ہے کہ کسی بھی تعلق اور ذمہ داری کو عمدگی اور وفاداری کے ساتھ نبھانا ایمان میں سے ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: ایک انسان میں جو خصوصیات ہونی چاہئیں خاص طور پر ایک مرد میں جن خصوصیات کا ہونا ضروری ہے جس سے پاک معاشرہ وجود میں آسکتا ہے وہ یہی ہے جن کا ذکر حضرت خدیجہ نے آپ کے خلق کے ضمن میں فرمایا کہ صلہ رحمی اور حسن سلوک، رشتہ داروں کا خیال، ان کی ضروریات کا خیال، ان کی تکالیف کو دور کرنے کی کوشش۔اب صلہ رحمی بھی بڑا وسیع لفظ ہے۔اس میں بیوی کے رشتہ داروں کے بھی وہی حقوق ہیں جو مرد کے اپنے رشتے داروں کے ہیں۔اُن سے بھی صلہ رحمی اتنی ہی ضروری ہے جتنی اپنوں سے۔اگر یہ عادت پید ا ہو جائے اور دونوں طرف