صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 15 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 15

۱۵ صحیح البخاری جلد ۱۴ ۷۵ کتاب المرضى کرے گا خدا تعالیٰ اس سے خوش ہو گا۔خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کے بندوں کی خوشنودی مل کر اس انسان کے لیے اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی لازوال جنت کا پیش خیمہ بنے گی۔عیادت سے مریض کو کس قدر فائدہ پہنچتا ہے، سائنسی تجارب سے بھی یہ امر ثابت ہو رہا ہے۔مکرم و محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود الحسن نوری ایڈمنسٹریٹر طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ لکھتے ہیں: ”پچھلے پندرہ ہیں سالوں سے ماہر نفسیات اور اطباء اس بات پر خصوصیت سے توجہ دے رہے ہیں کہ مریض کے علاج میں (Empathy) یعنی ہمدردی، ہم احساس ہونا یا ہم گداز ہونا مریض کی شفا یابی میں نہایت اہم کردار اداکرتا ہے مختلف تجربات سے یہ بات واضح طور پر منظر عام پر آئی ہے کہ عیادت اور عزیز رشتہ داروں کی طرف سے ہمدردی مریض کی جلد صحت یابی کا باعث بنتی ہے۔' Neuroscientists نے عملاً ثابت کیا ہے کہ Empathy مریض اور معالج دونوں کے دماغ میں Neurotransmitters پیدا کرتا ہے جو صحت اور بیماری میں جلد شفا کا باعث ہوتا ہے۔یہی زریں ہدایت آپ نے فرمائی کہ بیمار کی عیادت کریں۔آپ کے دل میں انسانیت کی ہمدردی اور درد اس قدر بھرا ہوا تھا کہ آپ نے مشرکوں (یہودیوں) گنواروں اور بچوں تک کی عیادت کی۔ایک دفعہ بچہ اٹھا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں رکھا گیا۔اس کا سانس اٹک رہا تھا۔یہ حال دیکھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔حضرت خلیفۃ السیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: 1 ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی یہ گواہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانوں میں سے بہترین عیادت کرنے والے تھے۔کے پس (1) Decety J, Aikaterini F۔, Why empathy has a beneficial impact on others in medicine: Unifying theories۔Front۔Behave۔Neurosci۔, 14 January 2015۔https://doi۔org/10۔3389/fnbeh۔2014۔00457۔- Cynthia Wensley, Mari۔B, Mckillop A۔etc: A framework of comfort for practice An integrative review identifying the multiple influences on patients' experience of comfort in healthcare settings, International Journal for Qualify Health Care, volume: 29 Issue: 2, April 2017۔151-162۔https://doi۔org/10۔1093/intqhc/mzw158۔Jean Decety۔Empathy in Medicine: What It Is, and How Much We Really Need It, The American Journal of Medicine, review volume: 133, Issue 5, P561-566,1st May 2020۔Doi:https://doi۔org/10۔1016/J۔amjmed2019۔12۔012 (سنن نسائی، کتاب الجنائز، باب عدد التكبير على الجنازة)