صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 13
صحیح البخاری جلد ۱۴ الله ۷۵ - كتاب المرضى اور پیغمبروں پر جو بلائیں آتی ہیں وہ ان کی ترقی درجات کے لیے ہوتی ہیں۔ بعض جاہل جو اس راز کو نہیں سمجھتے وہ جب بلاؤں میں مبتلا ہوتے ہیں تو بجائے اس کے کہ اس بلا سے فائدہ اُٹھاویں اور کم از کم آئندہ کے لیے مفید سبق حاصل کریں اور اپنے اعمال میں تبدیلی پیدا کریں کہہ دیتے ہیں کہ اگر ہم پر مصیبت آئی تو کیا ہوا نبیوں اور پیغمبروں پر بھی تو آجاتی ہیں، حالانکہ ان بلاؤں کو انبیاء کی مشکلات اور مصائب سے کوئی نسبت ہی نہیں۔ جہالت بھی کیسی بڑی مرض ہے کہ انسان اس میں قیاس مع الفارق کر بیٹھتا ہے۔ یہ بڑا دھو کہ واقع ہوتا ہے جو انسان تمام انبیاء کی مشکلات کو عام لوگوں کی بلاؤں پر حمل کر لیتا ہے۔ پس خوب یاد رکھو کہ جیسا کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے انبیاء اور دوسرے اخیار و ابرار کی بلائیں محبت کی راہ سے ہیں۔ خدا تعالیٰ ان کو ترقی دیتا جاتا ہے اور یہ بلائیں وسائل ترقی میں سے ہیں لیکن جب مفسدوں پر آتی ہیں تو اللہ تعالیٰ اُن کو اس عذاب سے تباہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ بلائیں ان کے استیصال اور نیست و نابود کرنے کا ذریعہ ہو جاتی ہیں۔ یہ ایسا فرق ہے کہ دلائل کا محتاج نہیں ہے۔“ (ملفوظات جلد ۴ صفحہ ۱۱۷، ۱۱۸) باب ٤ : وُجُوبُ عِيَادَةِ الْمَرِيضِ بیمار کی عیادت کرنا ضروری ہے ٥٦٤٩ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ۵۷۴۹ : قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ ابوعوانہ (وضاح بشکری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ نے منصور ( بن معتمر) سے منصور نے ابو وائل سے، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله ابو وائل نے حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَعُودُوا کی انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بھوکے کو کھلاؤ ، بیمار کی عیادت کرو اور الْمَرِيضَ وَفُكُوا الْعَانِيَ۔ گرفتار بلا کو چھڑاؤ۔ أطرافه : ٣٠٤٦، ٥١٧٤، 5373، 7173۔