صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 309
صحیح البخاری جلد ۱۴ ۷۷ - كتاب اللباس ٥۸۹۸ وَ قَالَ لَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا :۵۸۹۸ اور ابو نعیم نے ہم سے کہا کہ نصیر بن نُصَيْرُ بْنُ الْأَشْعَثِ عَنْ ابْنِ مَوْهَبٍ (الى) الاشعث نے (عثمان بن عبد اللہ ) بن أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ أَرَتْهُ شَعَرَ النَّبِيِّ صَلَّى موہب سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت اُم سلمہ نے ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بال اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْمَرَ۔أطرافه : ٥٨٩٦، ٥٨٩٧۔دکھلائے جو سرخ رنگ کے تھے۔تشريح : لَمْ يَبْلُغَ الشَّيْبَ إِلَّا قَلِيلًا: یعنی آپ کے تھوڑے بال ہی سفید تھے۔اس بارہ میں روایات میں مختلف اقوال ہیں۔ایک قول ہے کہ آپ کے انیس بال سفید تھے ایک میں بیس کا ذکر ہے۔حضرت انس کی ایک روایت میں پندرہ بالوں کا ذکر ہے۔ایک روایت میں سترہ یا اٹھارہ اور الہشیم بن دہر کی ایک روایت میں تیس سفید بالوں کا ذکر ہے۔حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ آپ کے سر اور داڑھی میں چند بال سفید تھے ایک روایت میں ذکر ہے کہ حضرت ابو بکر اور حضرت ابو جحیفہ نے کہا یا رسول اللہ ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کے بال سفید ہو گئے ہیں۔فرمایا میرے بال سفید کیوں نہ ہوں۔ان روایات سے ظاہر ہے کہ آپ کے کچھ بال سفید تھے مگر اتنے سفید نہیں تھے کہ آپ خضاب لگاتے۔اس لیے زیر باب حدیث میں حضرت انس کا قول ہی زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔(عمدۃ القاری جزء ۲۲ صفحہ ۴۸) سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّهُ لَمْ يَبْلُغْ مَا يَخْضِبُ: حضرت انس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خضاب لگوانے کے متعلق پوچھا گیا۔انہوں نے کہا: یہاں تک نوبت نہیں پہنچی تھی کہ خضاب لگواتے۔حضرت ام سلمہ اور حضرت ابن عمرؓ کی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے آپ کے زرد بال دیکھے شارحین نے ان روایات میں اس طرح تطبیق کی ہے کہ زردرنگ کی خوشبو تھی جو آپ بالوں میں لگاتے تھے۔یہ خوشبو آپ مانگ میں لگاتے تھے۔(روایت نمبر ۵۹۱۸) اس لیے جس نے اس زرد رنگ کی خوشبو کو لگے دیکھا اس نے آپ کے بالوں کو زردرنگ سے رنگے ہوئے سمجھا۔(عمدۃ القاری جزء ۲۲ صفحہ ۴۸) بَاب ٦٧ : الْخِصَابُ خضاب لگانا) ٥٨٩٩ : حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا ۵۸۹۹ (عبد اللہ بن زبیر) حمیدی نے ہمیں بتایا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ که سفیان بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا کہ زہری وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ نے ہمیں بتایا، زہری نے ابوسلمہ اور سلیمان بن بیسار