صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 6 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 6

صحیح البخاری جلد ۱۴ Y ۷۵ - كتاب المرضى پھر راحت ہے۔ جیسا بچہ پیدا ہونے کے وقت عورت کو تکلیف ہے بلکہ ساتھ والے بھی روتے ہیں۔ لیکن جب بچہ پیدا ہو گیا تو پھر سب کو خوشی ہے۔ ایسا ہی بچہ تو ایساہی مومن پر خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک تکلیف اور دکھ کا وقت آتا ہے تا کہ وہ آزمایا جائے اور صبر اور استقامت کا اجر پائے۔ اصل میں تکالیف کے دن ہی مبارک دن ہوتے ہیں۔ انبیاء تکالیف کے ساتھ موافقت کرتے ہیں۔ ہر ایک شخص پر نوبت بہ نوبت یہ دن آتے ہیں تاکہ معلوم ہو جائے کہ اس کا تعلق خدا تعالیٰ کے ساتھ اصلی ہے یا نہیں۔ مولوی رومی نے خوب فرمایا ہے : ہر بلا کیں قوم را حق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است ۔ حدیث میں آیا ہے کہ جب خدا تعالی کسی سے پیار کرتا ہے تو اُسے کچھ دکھ دیتا ہے۔ انبیاء کے معجزات انہی مصائب کے زمانہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ یہ خدا تعالیٰ کا اپریشن ہے جو ہر صادق کے واسطے ضروری ہے۔“ (ملفوظات جلد ۴ جلد ۴، صفحه ۳۸۳، ۳۸۴) بَاب : شِدَّةُ الْمَرَضِ بیماری کی سختی ٥٦٤٦ : حَدَّثَنَا قَبِيصَةٌ حَدَّثَنَا ۵۶۴۶ : قبیصہ (بن عقبہ) نے ہم سے بیان کیا کہ سُفْيَانُ عَنِ الْأَعْمَشِ ح وَحَدَّثَنِي سفيان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ سے روایت کی۔ نیز بشر بن محمد نے مجھ سے بیان أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي کيا کہ عبداللہ نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہمیں خبر دی۔ شعبہ نے اعمش سے، اعمش نے ابو وائل وَائِلٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ سے ، ابو وائل نے مسروق سے ہمسروق نے حضرت اللهُ عَنْهَا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشَدَّ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی آپ بیان کرتی عَلَيْهِ الْوَجَعُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ ہیں: میں نے کسی کو نہیں دیکھا کہ رسول اللہ صلی عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔ اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر اسے تکلیف پہنچی ہو۔ لے ہر وہ تکلیف جو حق تعالیٰ نے اس قوم کو دی ہے ، اس کے نیچے کرم کا خزانہ رکھ دیا ہے۔