صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 285 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 285

صحیح البخاری جلد ۱۴ ۲۸۵ ۷۷۔کتاب اللباس مِنْ وَرِقٍ۔ابن مسافر نے زہری سے یوں نقل کیا : میں سمجھتا ہوں کہ چاندی کی انگوٹھی تھی۔تشریح: باب ۴۷: چاندی کی انگوٹھی پہنا مردوں کے لیے جائز ہے۔زیر باب روایت میں انگوٹھی کے پھینکنے کا جو ذکر ہے۔اس میں اس ریس یا عادت کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے جو بغیر کسی مقصد کے محض دیکھا دیکھی نقالی کے طور پر کی جائے۔ہر چیز کا کوئی مقصد ہونا چاہیے آپ کی انگوٹھی تو مہر کیلئے بنوائی گئی تھی جو کہ ایک اہم قومی فریضہ تھا۔اور اس کی انفرادیت قائم رکھنا ضروری تھا۔آپ اس رجحان کو پسند نہیں فرماتے تھے کہ محض نقل کے طور پر کسی عمل کو اختیار کیا جائے چنانچہ ایک دفعہ ازواج مطہرات میں سے بعض نے ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی اعتکاف کیلئے مسجد میں خیمے لگا لیے تو آپ نے اعتکاف ختم کر دیا اور رمضان کی بجائے شوال میں اعتکاف کیا۔كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ فِي العَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فَكُنْتُ أَضْرِبُ لَهُ خِبَاءً فَيُصَلِّي الصُّبْحَ ثُمَّ يَدْخُلُهُ، فَاسْتَأْذَنَتْ حَفْصَةُ عَائِشَةَ أَن تَضْرِبَ خِبَاءً فَأَذِنَتْ لَهَا فَضَرَبَتْ حَيَاءٌ فَلَمَّا رَأَتُهُ زَيْنَبُ ابْنَةُ بَخشِ ضَرَبَتْ خِبَاءً أَخَرَ فَلَمَّا أَصْبَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى الْأَخْبِيَّةَ فَقَالَ مَا هَذَا فَأُخْيرٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلْبِرِّ تُرَوْنَ بِهِنَّ فَتَرَكَ الاعْتِكَافَ ذَلِكَ الشَّهْرَ ثُمَّ اعْتَكَفَ عَشْرًا مِنْ شَوَّالٍ (بخاری، کتاب الاعتکاف روایت نمبر ۲۰۳۳) نبی صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھا کرتے تھے اور میں آپ کیلئے ایک خیمہ لگا دیتی۔آپ صبح کی نماز پڑھ کر اس میں داخل ہو جاتے۔ایک دفعہ حضرت حفصہ نے حضرت عائشہ سے ایک خیمہ لگانے کی اجازت لی تو انہوں نے اُن کو اجازت دے دی۔چنانچہ حضرت حفصہ نے خیمہ لگالیا۔جب حضرت زینب بنت جحش نے دیکھا تو انہوں نے بھی ایک اور خیمہ لگا لیا۔جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح اُٹھے اور وہ خیمے دیکھے تو آپ نے فرمایا: یہ کیا ہے ؟ آپ کو بتایا گیا کہ آپ کی ازواج نے یہ خیمے لگائے ہیں) تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم سمجھتے ہو کہ یہ فعل انہوں نے نیکی کی غرض سے کیا ہے ؟ آپ نے اس مہینے میں اعتکاف ہی چھوڑ دیا۔پھر شوال کے دس دنوں میں آپ معتکف ہوئے۔بَابِ ٤٨: فَصُّ الْخَاتَمِ انگوٹھی کا نگینہ ٥٨٦٩ : حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ :۵۸۶۹ عبدان نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن بْنُ زُرَيْعٍ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ قَالَ سُئِلَ أَنَسٌ زریع نے ہمیں خبر دی کہ حمید (طویل) نے هَلِ اتَّخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ہمیں بتایا۔انہوں نے کہا: حضرت انس سے