صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 257 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 257

صحیح البخاری جلد ۱۴ ۲۵۷ ۷۷۔کتاب اللباس عائشہ اور حضرت ام سلمہ سے احادیث روایت کی ہیں۔(عمدۃ القاری جزء ۲۲ صفحہ ۹) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”آپ ریشمی کپڑا کبھی نہیں پہنتے تھے نہ دوسرے مردوں کو ریشمی کپڑا پہننے کی اجازت دیتے تھے۔(دیباچہ تفسیر القرآن، انوار العلوم جلد ۲۰ صفحه ۳۸۰) نیز فرمایا: ”حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک دفعہ ایک جبہ دیا جو ریشمی تھا۔انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں نے ایک دفعہ آپ کو ایک ریشمی جنبہ پیش کیا تھا۔مگر آپ نے اس کو پسند نہ فرمایا۔اب آپ مجھے خود ریشمی جبہ دے رہے ہیں۔کیا میں اس کو پہن لوں۔آپ نے فرمایا: میں نے پہنے کے لئے نہیں دیا کسی کو تحفہ دے دو یا بیچ ڈالو۔اس پر انہوں نے اپنے بھائی کو جو مکہ میں رہتا تھا اور کافر تھا دے دیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذہبی اختلاف کی وجہ سے تعلقات منقطع نہیں ہو جاتے بلکہ مومن کا فرض ہوتا ہے کہ وہ ہر حالت میں اپنے والدین اور دوسرے رشتہ داروں کا احترام کرے اور ہمیشہ ان سے حسن سلوک کرتا رہے۔“ ( تفسير كبير ، سورة العنكبوت زیر آیت وَوَصَّيْنَا الْإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسنا، جلدی صفحه ۵۹۴ باب ٢٦: مَسنُ الْحَرِيرِ مِنْ غَيْرِ تُبْسٍ ریشم چھونا بغیر اس کے کہ پہنے وَيُرْوَى فِيهِ عَنِ الزُّبَيْدِي عَنِ الزُّهْرِيِّ اور اس کے متعلق زبیدی سے مروی ہے کہ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ انہوں نے زہری سے، زہری نے حضرت انس سے، حضرت انس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے وَسَلَّمَ۔روایت کی۔٥٨٣٦ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى :۵۸۳۶ عبید اللہ بن موسیٰ نے ہمیں بتایا۔انہوں